?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے ڈیڑھ گھنٹے طویل ملاقات کی جس میں 24 نومبر کے احتجاج سے متعلق گفتگو کی گئی۔
ڈان نیوز کے مطابق علی امین گنڈاپور سرکاری پروٹوکول میں اڈیالہ جیل پہنچے، جہاں انہوں نے عمران خان سے ملاقات کی، یہ ملاقات تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک جاری ہی، ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے ہونے والی ملاقات کے دوران 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی جب کہ ملاقات میں اپیکس کمیٹی اجلاس کے حوالے سے بھی بات کی گئی۔
عمران خان سے ملاقات کے بعد علی امین گنڈا پور اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کے ساتھ گفتگو کیے بغیر ہی روانہ ہوگئے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو احتجاج کی کال دے رکھی ہے، سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے واضح کیا تھا کہ احتجاج میں رہنماؤں کی کارکردگی کی بنیاد پر اگلے عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ دیا جائے گا۔
بشریٰ بی بی نے پارٹی رہنماؤں پر زور دیا تھا کہ وہ احتجاج کے دوران گرفتاریوں سے بچیں جبکہ احتجاج کے لیے مؤثر تحریک اور وفاداری کی بنیاد پر ہی پی ٹی آئی میں ان کے مسقبل کا فیصلہ ہوگا۔
گزشتہ روز نے عمران خان نے اڈیالہ جیل سے اپنی بہن علیمہ خان کے ذریعے دیے گئے پیغام میں کہا کہ 24 نومبر کو صرف پی ٹی آئی نہیں پورا پاکستان باہر نکلے۔
ادھر، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جس کے تحت کسی بھی قسم کے مذہبی، سیاسی اجتماع پر پابندی ہوگی۔


مشہور خبریں۔
بن سلمان کے دور میں اسلامی اداروں کی پسماندگی
?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:محمد بن سلمان کی ولی عہد بننے کے آغاز سے ہی
جنوری
ٹیکسٹائل، زراعت پر ٹیکس چھوٹ کو ختم کیا جائے، آئی ایم ایف کا مطالبہ
?️ 14 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی ادارے نے مطالبہ کیا ہے کہ
اکتوبر
صیہونی فوجی کمیٹی کا ترکی پر حملہ کرنے کا مطالبہ
?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی حکومت کی ایک فوجی کمیٹی نے مقبوضہ فلسطین کی فوج
جنوری
پہلا میری کرسمس میسج 100,000 یورو سے زیادہ میں فروخت ہوا
?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں: خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق میری کرسمس کے عنوان
دسمبر
ترکی میں عوامی مقامات پر ماسک پہننے کا قانون ختم
?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:ترکی میں نیشنل اینٹی کورونا ہیڈ کوارٹرز کے فیصلے کے مطابق
مارچ
بلاول بھٹو سے گورنر پنجاب اور جیالوں کی ملاقاتیں، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
?️ 17 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پنجاب
نومبر
ٹرمپ کا بھاری درآمدی ٹیکسز کا اعلان: گاڑیوں پر 25% محصول عائد
?️ 4 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تمام غیر ملکی درآمدی گاڑیوں
اپریل
صیہونی حکومت کے سب سے بڑے جاسوس غبارے کا مقصد ؟
?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:Yediot Aharonot اخبار نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے سب
مئی