عطا تارڑ عالمی تہذیبوں کے مکالمے پر وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے بیجنگ پہنچ گئے

عطا تارڑ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ عالمی تہذیبوں کے مکالمے پر وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے بیجنگ پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس 10 اور 11 جولائی کو چین کی کیمونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے پبلسٹی اور انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹس، چین کی وزارت خارجہ کے اشتراک سے منعقد ہو رہا ہے، یہ مکالمہ صدر شی جن پنگ کے وژن پر مبنی عالمی تہذیبوں کے اقدام کا حصہ ہے۔ عطا اللہ تارڑ ”سولائزیشن ایکسچینج اینڈ میوچل لرننگ ، ثقافتی وراثت اور جدت“ کے موضوع پر ذیلی فورم سے کلیدی خطاب کریں گے جب کہ ان کی شرکت ثقافت، میڈیا اور جدت کے شعبوں میں مختلف تہذیبوں کے مابین مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت کا واضح اظہار ہے۔

ذرائع کے مطابق دورے کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کی ڈپٹی ہیڈ مس کاؤ شو من کے درمیان ملاقات بھی ہوگی، مس کاؤ شو من نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن ایڈمنسٹریشن چائنہ کی پارٹی سیکرٹری اور وزیر بھی ہیں۔ اسی طرح ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان میڈیا تعاون کو مزید فروغ دینے پر گفتگو ہوگی، ملاقات میں ثقافتی تبادلے و باہمی افہام و تفہیم کے نئے مواقع تلاش کرنے پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔

عطا اللہ تارڑ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اعلیٰ سطح کی تقریب میں شرکت چین اور پاکستان کی قیادت اور اس کے عوام کے درمیان مضبوط رشتے کی عکاس ہے، یہ دورہ دونوں ممالک کی تہذیبی مکالمے کو فروغ دینے کی مشترکہ سوچ کی عکاسی ہے اور تہذیبوں کے درمیان مکالمہ ہی عالمی ہم آہنگی، امن اور ترقی کی بنیاد ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کا الیکشن مضحکہ خیز مرحلے میں داخل!

?️ 16 جون 2024سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ

یمن کے نہتے عوام کے خلاف سعودی اتحاد کی نئی بربریت

?️ 23 نومبر 2021سچ خبریں: سعودی حکومت کے ٹیلی ویژن نے یمنی دارالحکومت صنعا کے علاقوں

یمن کے بحران کا حل حملوں کو روکنے سے شروع ہوگا: یمنی نیشنل پیپلز کانگریس

?️ 30 جنوری 2022سچ خبریں:یمن کی نیشنل پیپلز پارٹی نے ہفتے کی رات ایک بیان

اسرائیلیوں کا نیتن یاہو کی برطرفی کا مطالبہ

?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر اعظم یائر لاپد نے ایک اخبار کو

جانسن نے اپنی الوداعی تقریر میں برطانیہ کی توانائی اور معاشی بحران پر زور دیا

?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں:      اس پوزیشن میں اپنی آخری تقریر میں 10

حکومت کا این سی او سی کو بند کرنے کا فیصلہ

?️ 12 مارچ 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)حکومت نے این سی او سی کو بند کرنے

بھارتی اداکارہ مونی رائے نے سورج نمیبار سے شادی کرلی

?️ 27 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں)بھارتی اداکارہ مونی رائے نے اپنے قریبی دوست سورج نمیبار

ہیبرون میں فلسطینی جنگجوؤں کی کارروائی میں ایک صہیونی زخمی

?️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:مقبوضہ مغربی کنارے میں ہیبرون کے جنوب میں فلسطینی استقامت کاروں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے