?️
اسلام آباد;(سچ خبریں) مئی میں ہونے والے انتخابات کے معاملے پر اپوزیشن اور سپریم کورٹ کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے، ایسے میں وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) کا اجلاس (آج) جمعہ کو طلب کر لیا ہے۔ امکان ہے کہ بظاہر اجلاس میں سیکیورٹی خدشات کے بہانے فوجی قیادت سے انتخابات میں تاخیر کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
اگرچہ کمیٹی کے اجلاس کے بارے میں کوئی باضابطہ بیان نہیں جاری کیا گیا تاہم ذرائع نے ڈان کو تصدیق کی کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس جمعہ کو ہوگا۔
قومی سلامتی کمیٹی ’قومی سلامتی کے معاملات پر فیصلہ سازی کرنے والے بنیادی ادارے‘ کی حیثیت میں کام کرتی ہے۔
اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) جنرل ساحر شمشاد مرزا، فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان اور وفاقی وزرا برائے دفاع، خزانہ اور اطلاعات شرکت کریں گے۔
اندرونی ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت ایک بار پھر اعلیٰ حکام سے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات ہونے کی صورت میں عسکریت پسندوں کے ممکنہ خطرات کے بارے میں بریفنگ طلب کرے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ فوجی حکام نے حکومت کو ایک تفصیلی بریفنگ دی تھی کہ افغانستان کی سرحد سے ملحقہ قبائلی اضلاع میں دہشت گرد تنظیمیں دوبارہ منظم ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے حالات انتخابی مہم کے لیے سازگار نہیں ہیں۔
ذرائع نے دعویٰ کیا کہ موجودہ حالات کی روشنی میں اجلاس کے دوران ملک میں ’ایمرجنسی نافذ کرنے‘ کے آپشن پر بھی تبادلہ خیال کیا جا سکتا ہے۔
ایمرجنسی کا اعلان آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت کیا جا سکتا ہے، جو جنگ اور اندرونی خلفشار کی صورت میں زیادہ سے زیادہ ایک سال کی مدت کے لیے ایمرجنسی کے اعلان سے متعلق ہے، تاہم ایمرجنسی کا اعلان کرنے کے لیے پارلیمنٹ سے قراردار منظور کرانا ضروری ہے۔
واضح رہے کہ موجودہ حکومت نے گزشتہ سال اپریل میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا تھا تاکہ عدم اعتماد کے ووٹ کے نتیجے میں اقتدار سے بے دخلی کے بعد پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی جانب سے پیش کیے جانے والے ’غیر ملکی سازشی بیانیے‘ کو مسترد کیا جا سکے۔
دریں اثنا عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس طلب کرنے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور دعویٰ کیا کہ حکومت سیکیورٹی کو انتخابات ملتوی کرنے کے بہانے کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کرے گی’۔
سابق وزیر اعظم نے ایک خطاب کے دوران اپنے خدشات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ (اقدام) مسلح افواج کو براہ راست نہ صرف عدلیہ بلکہ قوم کے خلاف کھڑا کر دے گا‘۔
پی ٹی آئی کے سربراہ نے کہا کہ ’وہ سپریم کورٹ پر ایک غیر آئینی بل اور (عدلیہ) کے خلاف قومی اسمبلی کی قرارداد لائے، پی ڈی ایم حکومت کسی بھی قیمت پر انتخابات سے بھاگنا چاہتی ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے امید ظاہر کی کہ قومی سلامتی کمیٹی بھی وزیراعظم شہباز شریف کو یہ احساس دلائے گی کہ ریاستی ادارے آئین کے تحفظ کے لیے کھڑے ہیں۔
پی ٹی آئی کے ترجمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’کل (جمعہ) کو این ایس سی کا اعلامیہ فیصلہ کرے گا کہ کون سا ادارہ کس کے ساتھ کھڑا ہے‘۔
آرمی چیف کے اس بیان کہ پاکستان کے مسائل اتفاق رائے سے حل کیے جاسکتے ہیں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ ہم انتظار کر رہے ہیں کہ آرمی چیف کے بیان کو عملی طور پر کیسے آگے بڑھایا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
اپنی کرسی اور سیاست کو بچانے کے لئے ملک کے خلاف نعرے نہ لگائیں: مراد سعید
?️ 14 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے
مارچ
حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر مولانا فضل الرحمٰن کا بیان
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: جمعیت علمائے اسلام کے صدر مولانا فضل الرحمٰن نے حماس
جولائی
پاکستان اور چین کا دہشت گردی کے خلاف باہمی تعاون سے کام کرنے پر اتفاق
?️ 22 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور چین نے انسداد دہشتگردی اور بارڈر
ستمبر
طالبان کے ساتھ مذاکرات پر پاکستانی سیاستدانوں کے درمیان اختلافات
?️ 6 اپریل 2025سچ خبریں: پاکستان کے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے خیبر
اپریل
امریکیوں میں زندگی کی امید میں حیرت انگیز کمی
?️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں:امریکی حکومت کی طرف سے شائع ہونے والی ایک نئی رپورٹ
دسمبر
ترکی کی حکمران جماعت کی مقبولیت میں کمی کی وجوہات
?️ 18 اپریل 2023سچ خبریں:ترکی کے 81 صوبوں میں ترکی کی سیاسی جماعتوں اور کرنٹوں
اپریل
مہنگائی میں کمی آرہی ہے
?️ 10 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے مہنگائی کے
دسمبر
مراکش کے نمائندے نے ملک کو تقسیم کرنے کی سامراجی سازش سے خبردار کیا
?️ 7 مارچ 2022سچ خبریں: مراکش کی پارلیمنٹ کے رکن نبیلہ منیب نے ملک کو
مارچ