عزت اور کامیابی اللہ کی طرف سے ملتی ہے

عمران خان

🗓️

کوئٹہ(سچ خبریں) کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ اس کو عزت دیتا ہے جو دنیا کے لئے کچھ کرتا ہے، کامیابی اور عزت اللہ کی طرف سے ملتی ہے ، دنیا ان لوگوں کو یاد کرتی ہے جو انسانیت کیلئے کچھ کرکے جاتے ہیں، لیکن ماضی میں ہمارے حکمرانوں نے اس ملک کا نہیں سوچا، ایک چھوٹا سا طبقہ ملک کے وسائل پر قبضہ کر کے بیٹھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں نے لندن کے امیر ترین علاقوں میں جائیدادیں لیں، لندن کے ان علاقوں میں جائیدادیں لیں جہاں برطانوی وزیراعظم بھی نہیں لے سکتا، مدینہ کی ریاست میں ترقی کا ماڈل یہ تھا کہ انھوں نے محلات نہیں بنائے، پاکستان اس وقت ترقی کرے گا جب نچلا طبقہ اوپر آئےگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماضی میں بلوچستان کی ترقی پرتوجہ نہیں دی گئی اور یہ صوبہ پیچھے رہ گیا، خوشی ہے کہ ہم نے بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کو شروع کیا، ڈھائی سالوں میں 3300 کلو میٹر سڑکوں کے منصوبے بنے اور ان پر کام شروع کیا، چمن، کوئٹہ اور کراچی شاہراہ بہت خطرناک ہے، میں نے اس پر سفر کیا ہوا ہے، 2013 میں جب حکومت آئی تھی تو خیبر پختونخوا کے حالات خراب تھے، دہشت گردی کے باعث پولیس اہلکار شہید ہو رہے تھے، سب سے زیادہ نقصان خیبر پختونخوا کو ہوا، لیکن پھر ہم نے خیبر پختونخوا میں غربت میں کمی کی۔

عمران خان نے کہا کہ تین چار سال مخالفین کہتے رہے کہاں ہے نیا پختونخوا اور نیا پاکستان، 2018 کےالیکشن میں ہمیں پختونخوا میں دو تہائی اکثریت ملی اور اس کی وجہ یہی تھی کہ وہاں غربت میں کمی آئی، یو این ڈی پی کی رپورٹ کے مطابق کے پی میں سب سے تیزی سےغربت کم ہوئی، تمام صوبوں کو ہیلتھ انشورنس دے رہے ہیں، ہیلتھ کارڈ کے ذریعے کسی بھی اسپتال سے علاج کرایا جاسکتا ہے، کسانوں کو کسان کارڈ کے ذریعے سبسڈی دی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

سعودی اتحاد کی اپنے ہی ٹھکانوں پر بمباری

🗓️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں:یمن کی ایک نیوز ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ

خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کا یوم ولادت آج انتہائی مذہبی عقیدت سے منایا جائے گا

🗓️ 9 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیؐ کا یوم ولادت

غزہ میں ناصر ہسپتال کے سربراہ: غزہ کی پٹی میں ہزاروں بچوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں

🗓️ 3 مئی 2025سچ خبریں: جنوبی غزہ کے ناصر ہسپتال کے شعبہ اطفال کے سربراہ

اتحادی حکومت بنانے کے اعلان کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

🗓️ 14 فروری 2024لاہور : (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ(ن)، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ(ق) اوردیگر

پانچ یورپی ممالک کا اسرائیل کے خلاف سلامتی کونسل اجلاس

🗓️ 10 مئی 2025سچ خبریں: لندن، پیرس، ایتھنز، کوپن ہیگن اور لیوبلیانا نے غزہ میں

فلسطین کی صورتحال کے بارے میں قطر کا اظہار خیال

🗓️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں: قطر کے امیر نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ کے ساتھ

افغان عوام کا امریکہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

🗓️ 13 فروری 2022سچ خبریں:امریکہ کے ہاتھوں افغانستان کے اثاثے ضبط کرنے کے خلاف اس

کیا ٹرمپ امریکہ کو خانہ جنگی میں گھسیٹیں گے؟

🗓️ 13 اگست 2022سچ خبریں:    فلوریڈا میں ٹرمپ کی حویلی پر ایف بی آئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے