عدلیہ میں موجود عمران خان کے سہولت کاروں کو بے نقاب کیا جائے گا، مریم نواز

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے عدلیہ میں عمران خان کے ’سہولت کاروں‘ کی موجودگی کا دعویٰ کرتے ہوئے پارٹی ترجمانوں کو انہیں بے نقاب کرنے کا ٹاسک دے دیا۔

لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پارٹی آفس میں مسلم لیگ (ن) کے ترجمانوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے شرکا کو ہدایت دی کہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق حقائق سامنے لائیں جس میں ان کے والد نواز شریف کو سزا سنائی گئی تھی اور انہیں وزیر اعظم ہاؤس سے سے بے دخل کردیا گیا تھا۔

اجلاس میں عمران خان کے سہولت کاروں کی کرپشن کو بے نقاب کرنے کی حکمت عملی بھی طے کی گئی، مسلم لیگ (ن) نے اجلاس کے بعد جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ’عدلیہ میں عمران خان کے سہولت کاروں کو پوری قوت سے بے نقاب کیا جائے گا‘۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان ماضی کا قصہ بن چکے ہیں اور اب پاکستان کے مستقبل کے بارے میں سوچنے کا وقت ہے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ نواز شریف کی بے گناہی کے اتنے شواہد سامنے آچکے ہیں کہ اب تک انصاف کے دونوں پیمانے برابر ہوچکے ہوں گے۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ ’مریم نواز نے ترجمانوں کو ہدایت دی کہ وہ چند سابق اور موجودہ ججز کے خلاف پارٹی کے مؤقف کی جارحانہ ترویج کریں تاکہ نواز شریف کو ریلیف حاصل کرنے اور عمران خان کی نااہلی کو یقینی بنانے کے لیے دباؤ ڈالا جاسکے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس جمال مندوخیل کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات سے متعلق ازخود نوٹس کیس کے تفصیلی فیصلے نے مسلم لیگ (ن) کے مؤقف کی توثیق کی ہے‘۔

مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ ’جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس جمال مندوخیل کے اختلافی نوٹ نے بھی مسلم لیگ (ن) کے ’بینچ فکسنگ‘ کے بیانیے کی توثیق کی ہے‘۔ انہوں نے سوال کیا کہ ’اگر بینچ سازی کا عمل منصفانہ نہیں تھا تو فیصلے کو کیسے منصفانہ سمجھا جا سکتا ہے؟‘

اجلاس میں مسلم لیگ (ن) نے نواز شریف کے خلاف ’غیر منصفانہ‘ اور ’انتقامی‘ فیصلوں اور شہادتوں کو منظر عام پر لانے اور پارٹی پالیسیوں کے حوالے سے حقائق کی تشہیر کا فیصلہ بھی کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 4 سالہ دورِ حکومت میں ایک کروڑ نوکریوں کے دعووں میں سے ایک نوکری یا 50 لاکھ گھروں کے دعووں میں سے ایک گھر بھی عوام کو نہیں دیا گیا۔

انہوں نے ملکی معیشت کا رخ موڑنے کے لیے عمران خان کے 10 نکاتی ایجنڈے کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا۔

دریں اثنا سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ کے جواب میں مریم نواز نے لکھا کہ ’عمران خان ایک فارن ایجنٹ ہے جس کی ذمہ داری پاکستان میں فتنہ و انتشار پیدا کرنا ہے تاکہ یہ ملک آگے نہ بڑھ پائے‘۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ’ہر وہ ہاتھ جو اس شیطانی کھیل کو مضبوط کرنے کے لیے اٹھتا ہے، اسی کھیل کا حصہ تصور کیا جائے گا‘۔

مشہور خبریں۔

ایس سی او ۱۰ رکن ممالک کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کے قیام کی سمت قدم بڑھائے:بھارتی وزیر خارجہ

?️ 18 نومبر 2025 ایس سی او ۱۰ رکن ممالک کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے

سام سنگ نے ٹرپل فولڈنگ  موبائل فون پر کام شروع کر دیا

?️ 28 دسمبر 2021سیؤل (سچ خبریں ) سام سنگ نے فولڈنگ فون متعارف کروا کر

کیریبین کے بحری علاقے میں فوجی آپریشن جاری رہے گا:ٹرمپ

?️ 8 ستمبر 2025کیریبین کے بحری علاقے میں فوجی آپریشن جاری رہے گا:ٹرمپ سی این

غزہ کی پٹی میں غذائی قلت تیزی سے بڑھ رہی ہے:عالمی ادارہ خوراک کا انتباہ

?️ 20 اگست 2025غزہ کی پٹی میں غذائی قلت تیزی سے بڑھ رہی ہے:عالمی ادارہ

آنکارا اور تل ابیب کے درمیان کشیدگی؛ وجہ؟

?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: عراق کے ماہر اور تجزیہ نگار مهند العزاوی نے فلسطین کی

بغداد ایئرپورٹ کے قریب امریکی فوجی اڈے پر حملہ

?️ 20 اکتوبر 2023سچ خبریں:ایک عراقی سیکورٹی ذرائع نے بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے

یونیفیل: اقوام متحدہ کی افواج پر اسرائیلی حملے تشویشناک ہیں

?️ 17 نومبر 2025سچ خبریں: یونیفل کے ترجمان نے جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کی

بھارت کا یوم جمہوریہ کشمیریوں کیلئے مزید تکالیف اور پریشانیوں کا سبب بن جاتا ہے، حریت کانفرنس

?️ 18 جنوری 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے