عدالت نے علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا

خیبر پختونخوا کے وزیرا علیٰ کا اہم اعلان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا اور پولیس کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو گرفتار کرکے فوری طور پر عدالت میں پیش کیا جائے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف دفعہ 87 کے تحت اشتہار چسپاں کر دیا گیا ہے اور پولیس نے اشتہاری کارروائی کی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرائی۔

سیشن کورٹ کا فیصلے میں کہنا تھا کہ عدالت کو صورتحال کے پیش نظر معلوم ہوتا ہے ملزم روپوش ہوچکا ہے، اس لئے عدالت ملزم کو اشتہاری قرار دیتی ہے۔ علی امین گنڈاپور کے ضمانتی مچلکے منسوخ کرتے ہوئے عدالت نے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے اور حکم دیا کہ ملزم کو اشتہاریوں کی فہرست میں ڈالا جائے تاکہ گرفتار کیا جا سکے۔

عدالت نے تحریری فیصلے میں حکم دیا کہ ملزم کے ضمانتی کے خلاف بھی کارروائی شروع کی جائے، واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کیخلاف اسلام آباد تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے، مقدمہ 2016 میں درج کیا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

برکینا فاسو میں بغاوت پھر ناکام

?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں: برکینا فاسو کے فوجی حکام نے کہا کہ برکینا فاسو

صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی نوجوان شہید

?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی ملیشیا نے نہتے فلسطینی عوام کے خلاف اپنی بربریت کا

ایران عرب معاہدہ خطے میں امن و سلامتی کو مضبوط کرے گا: پاکستان

?️ 18 مئی 2023سچ خبریں:پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے امید ظاہر کی کہ

یوکرین کے شہر خارکیف میں دھماکہ

?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:    خبر رساں ذرائع نے ہفتے کی صبح مشرقی یوکرین

صیہونیوں کے ہاتھوں 2 سالہ فلسطینی بچہ گرفتار

?️ 16 جون 2022سچ خبریں:قابض صیہونی فوج نے جنین کے قریب ایک چوکی پر 2

بجلی کے کرایے میں اضافے کی وجہ سے حکومت پر سخت تنقید ہورہی ہے

?️ 21 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے

امریکی براڈ کاسٹر گلین بیک نے وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا

?️ 20 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) امریکی براڈ کاسٹر گلین بیک نے افغانستان سے

عاطف اسلم کا شاہ رخ خان کیلئےاہم پیغام

?️ 16 اگست 2021کراچی ( سچ خبریں )پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے بالی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے