?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بنچ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّہ کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے۔ میڈیا رپورٹس کے ماطقب ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان نے وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت کی، جہاں عدالت نے محکمہ اینٹی کرپشن کو وارنٹ گرفتاری پر ہر طرح کی کارروائی سے روک دیا اور اینٹی کرپشن کی تفتیشی ٹیم کو نوٹس جاری کرکے کیس کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔
بتایا گیا ہے کہ ہائی کورٹ نے محکمہ اینٹی کرپشن کو وزیر داخلہ کی گرفتاری اور اس حوالے سے چھاپہ مارنے سے بھی روکتے ہوئے پیر 17 اکتوبر کو محکمہ اینٹی کرپشن کو ریکارڈ سمیت طلب کیا ہے۔ یاد رہے کہ راولپنڈی کی سول عدالت نے وزیر داخلہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، اس ضمن میں ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے کہا تھا کہ رانا ثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اینٹی کرپشن انکوائری میں حاضر نہ ہونے پر جاری ہوئے، رانا ثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری مقدمہ نمبر 20/19 میں جاری کیے گئے، عدالت کی جانب سے رانا ثنااللہ کو گرفتار کرکے اینٹی کرپشن عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔
جب کہ پنجاب کے نئے مشیر داخلہ عمر سرفراز چیمہ عہدہ سنبھالتے ہی وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کیلئے متحرک ہوئے اور پنجاب پولیس کو رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کیلئے اینٹی کرپشن کی معاونت کرنے کی ہدایت کی تھی، مشیر داخلہ پنجاب نے صوبائی پولیس کو ہدایت کی کہ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ اس ضمن مین عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن پنجاب رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری حاصل کر چکا ہے، وارنٹ گرفتاری 19 اکتوبر تک موثر ہے، آئی جی پنجاب کو ہدایت کردی ہے رانا ثناء اللہ کی گرفتاری میں پنجاب پولیس اینٹی کرپشن کی معاونت کرے اور قانون کے مطابق رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔
مشہور خبریں۔
شام کے خلاف اور امریکی سازش
?️ 8 جولائی 2023سچ خبریں: روسی خارجہ انٹیلی جنس سروس نے اعلان کیا ہے کہ
جولائی
پولی گرافک ٹیسٹ اُن لوگوں کا ہونا چاہیئے جو جھوٹے کیسز بناتے ہیں، شاہد خاقان عباسی
?️ 24 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان
مئی
پلوسی کا دورۂ تائیوان اتنا متنازعہ کیوں؟
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر کے تائیوان کے دورے کا موضوع
اگست
مغربی کنارے میں مزاحمت کو روکنا ایک سراب سے زیادہ کچھ نہیں:جہاد اسلامی
?️ 8 دسمبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے قائدین میں سے ایک احمد
دسمبر
اسرائیل ایک تباہ حال معاشرہ ہے: صیہونی تحقیقی ادارہ
?️ 19 اپریل 2023سچ خبریں:یسرائیل ہیوم نے اس مرکز کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے
اپریل
صہیونی دشمن کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں:حماس
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صیہونی حکومت کی انٹیلی
ستمبر
امریکہ کا جنگ میں داخل ہونا ایران کے لیے خطرہ ہے یا موقع؟
?️ 18 جون 2025 سچ خبریں:کیا امریکی مداخلت ایران کے لیے صرف ایک خطرہ ہے؟
جون
صہیونیوں کی پہلی بار افریقی شیر مشق میں شرکت
?️ 6 جون 2023سچ خبریں:صہیونی فوج نے پہلی بار مراکش میں ہونے والی "افریقی شیر”
جون