عدالتی احکام کے باوجود موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے کام نہیں ہوا، جسٹس منصور شاہ

?️

لاہور: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی ایمرجنسی کا سامنا ہے لیکن عدالتی احکام کے باوجود گزشتہ 7 سال میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے کوئی کام نہیں ہوا۔

لاہور میں نجی یونیورسٹی کے زیر اہتمام تیسری پاتھ ویز ٹو ڈیولپمنٹ کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد ازخود نوٹس کا اختیار واپس لے لیا گیا، یہ بھی کلائمٹ چینچ جتنا ہی بڑا ایشو ہے۔

سینئر جج سپریم کورٹ نے کہا کہ نیچر فنانس کے بغیر موسمیاتی ایمرجنسی سے لڑا نہیں جاسکتا، فوڈ سیکیورٹی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، واٹر سیکیورٹی سمیت دیگر عوامل پر غور کرنے کی ضرورت ہے، کیسز میں عدالتوں نے ہدایات جاری کر رکھی ہیں لیکن گراؤنڈ پر کچھ نہیں ہوا، پاکستان میں کلائمٹ فنانس امید کی ایک کرن ہوگی اور یہ لوگوں کو سیکیورٹی دے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ بنیادی طور پر انسانی حقوق میں شامل ہے، آئینی اعتبار سے بھی انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے کلائمٹ فنانس کی طرف جانا ہوگا، ہمارے ہاں انتظامی مسائل ہیں، عدالتیں سمجھتی ہیں کہ کلائمٹ فنانس کو بنیادی حق سمجھنا ہوگا اور نیچر فنانس پر غور کرنا ہوگا تاکہ آلودگی اور بائیو ڈائیورسٹی پر بھی کام ہوسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ کلائمٹ فنانس ہی کلائمٹ جسٹس ہے، پاکستان آٹھواں بڑا ملک ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں سےمتاثر ہے، لیکن ہمارے ہاں ایڈمنسٹریشن کے مسائل ہیں، ہم ٹرک کی بتی کے پیچھے لگے ہیں، عدالتوں نے ہمیشہ موسمیاتی ایمرجنسی کے کیسز کو سنجیدہ لیا ہے۔

جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ کلائمٹ ڈپلومیسی پر جلد کام کرنے کی ضرورت ہے، لگتا ہے ابھی حکومت کے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 90 کی دہائی میں صنعتیں بند کرنے سے لے کر دیگر عوامل پر بات کی گئی، تاہم عمل در آمد کون کرے گا؟ 2017 میں قانون بنا، اب تک ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے اتھارٹی نہیں بن سکی، ہوسکتا ہے جلد اتھارٹی بھی بن جائے، 2017 کے قانون کے تحت فنڈ بننا تھا، بجٹ میں بھی اس کا ذکر نہیں کیا گیا۔

مشہور خبریں۔

یونی لیور انٹرنیشنل کمپنی کا اسرائیل کی حمایت کے لیے ایکشن

?️ 30 اکتوبر 2025سچ خبریں: یونی لیور انٹرنیشنل کمپنی نے اپنی ایک بڑی ذیلی کمپنی

کیا الاقصیٰ طوفان آپریشن صرف غزہ کی پٹی تک محدود رہے گا ؟

?️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں:الاقصیٰ طوفان آپریشن کے چھٹے دن کے آغاز کے ساتھ ہی

کیا صیہونی غزہ میں ہونے والی شکست کا بدلہ مغربی کنارے کی زرعی زمینوں سے لے رہے ہیں؟

?️ 15 نومبر 2023سچ خبریں: ایک ممتاز یورپی میگزین نے مغربی کنارے میں رہنے والے

آئی فون کے ٹکر کے شیاؤمی کے دو فونز متعارف

?️ 27 ستمبر 2025سچ خبریں: اسمارٹ فونز بنانے والی چینی کمپنی شیاؤمی نے آئی فون

عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں گواہ پر وکلائے صفائی کی جرح مکمل

?️ 6 جنوری 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان

امریکہ اور نیٹو نے سلامتی کی ضمانتوں سے متعلق روس کے خدشات کو نظر انداز کیا: کریملن

?️ 27 جنوری 2022سچ خبریں: دمتری پیسکوف نے آج کہا کہ کہ ایسا نہیں ہے

صیہونیوں نے ایک بار پھر اپنی اصلیت دکھا دی

?️ 26 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں انسانی امداد لے جانے والے صرف

غزہ پٹی کی موجودہ صورتحال؛ فلسطینی وزیر صحت کی زبانی

?️ 12 فروری 2024سچ خبریں: فلسطین کے وزیر صحت نے اس پٹی کے خلاف صیہونی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے