?️
مظفر اباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عبدالقیوم نیازی آزاد جموں و کشمیر کے نئے وزیراعظم منتخب ہوگئے۔عبد القیوم نیازی نے آزاد جموں و کشمیر کی نئی بننے والی قانون ساز اسمبلی میں 33 ووٹ حاصل کیے جبکہ مشترکہ اپوزیشن کے امیدوار چوہدری لطیف اکبر نے 15 ووٹ حاصل کیے۔
قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اعلان کیا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے عبدالقیوم نیازی کو آزاد جموں و کشمیر کا اگلا وزیر اعظم نامزد کردیا ہے۔
سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ‘طویل مشاورت اور تجاویز کے جائزے کے بعد وزیر اعظم پاکستان و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نومنتخب ایم ایل اے جناب عبدالقیوم نیازی کو وزیر اعظم آزاد کشمیر کے عہدے کیلئے نامزد کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ ‘وہ ایک متحرک اور حقیقی سیاسی کارکن ہیں جن کا دل کارکنوں کے ساتھ دھڑکتا ہے’۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے ڈیجیٹل میڈیا کے لیے فوکل پرسن اظہر مشوانی نے کہا کہ عبدالقیوم نیازی سرحدی علاقے عباس پور، پونچ سے آزاد کشمیر کے قانون ساز اسمبلی کے رکن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری بھی ہیں۔خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے جمعہ اور ہفتے کو آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کے عہدے کے لیے 7 اُمیدواروں کے انٹرویو کیے تھے۔
وزیر اعظم نے ان سے مستقبل کی حکمت عملی، ماحولیات، سیاحت اور قومی اور بین الاقوامی مسائل کے بارے میں خیالات سمیت مختلف سوالات کیے تھے۔
ایک ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران نے اس حقیقت پر برہمی کا اظہار کیا تھا کہ ان سے مختلف حلقوں کی طرف سے رابطہ کیا جا رہا ہے جو مخصوص امیدواروں کو منتخب کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔
عبدالقیوم نیازی، جنہوں نے حالیہ آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں ایل اے 18 کی نشست سے فتح حاصل کی تھی، اس سے قبل وزیر اعظم کے انتخاب میں شامل نہیں تھے تاہم ان کا نام اچانک منظر عام پر آیا۔
واضح رہے کہ سردارعبدالقیوم خان نیازی نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز 2006 میں مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے کیا اور آزاد جموں وکشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ۔وہ 2011 تک بطور وزیر خوراک ،جنگلات ،جیل خانہ جات و ریویو رہے۔انہوں نے 2016 میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔


مشہور خبریں۔
کوئٹہ دھماکے کے بارے میں وزیر داخلہ کا اہم بیان سامنے آگیا
?️ 22 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ
اپریل
پنجاب کی صورتِ حال پرامن، کسی کو مذہبی منافرت پھیلانے کی اجازت نہیں۔ گورنر
?️ 6 جولائی 2025راولپنڈی (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ
جولائی
سیکیورٹی اسٹاف نے فردوس عاشق کوپنجاب اسمبلی میں داخلےسے روک دیا
?️ 9 اگست 2021لاہور ( سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء فردوس عاشق اعوان،
اگست
پاکستان کی کابل حملے کی شدید الفاظ میں مذمت
?️ 9 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک اسکول کے قریب
مئی
جہاد اسلامی کی دھمکیوں کو سنجیدگی سے لینا چاہیے:صہیونی میڈیا
?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے سینیئر رہنماوں میں سے
اگست
راہُل گاندھی کی آمد سے قبل جموں میں دو دھماکے، چھ افراد زخمی
?️ 29 جنوری 2023جموں و کشمیر: (سچ خبریں) انڈیا کے زِیرانتظام جموں و کشمیر میں
جنوری
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان 8 مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط
?️ 25 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے پاکستان
نومبر
میرکل کا یوکرین جنگ کے سفارتی حل پر زور
?️ 29 نومبر 2024سچ خبریں: سابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے یوکرین کے حامیوں کے
نومبر