عالمی برادری افغانستان کے استحکام کے لئے تعاون کرے: وزیر خارجہ

وزیر خارجہ کی پی پی چیئرمین کو للکار، تمہارے سوالوں کا جواب دوں گاستانی وزیر خارجہ کا تہنیتی پیغام

?️

اسلام آباد( سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کے حوالے سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ  عالمی برادری کو افغانستان کے استحکام کے لیے تعاون کرنا ہوگا، یہ ملک تاریخ کے اہم موڑ پر ہے۔ ہرممکن طریقے سے افغان صورت حال معمول پر لانے میں مدد کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اور جرمن ہم منصب ہائیکو ماس نے پریس کانفرنس کی، اس موقع پر شاہ محمود نے کہا کہ جرمن وزیرخارجہ سے رواں سال کی تیسری ملاقات ہے، دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات ہیں۔ شاہ محمود نے ‘جی ایس پی پلس’ میں حمایت پر جرمن ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ جرمن وزیرخارجہ سے افغانستان کی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔ مائیکو ماس نے کابل سے غیرملکیوں کے انخلا میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ملکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ہم 30 لاکھ افغان مہاجرین کی صدیوں سے میزبانی کر رہے ہیں، ابھی مسئلہ پیسے کا نہیں بلکہ گنجائش اور صلاحیت کا ہے، ہرممکن طریقے سے افغان صورت حال معمول پر لانے میں مدد کر رہے ہیں، اشرف غنی حکومت سب اچھا ہےکی تصویر پیش کر رہی تھی، حقیقت ہے کہ وہ غلط بیانی اور جھوٹ بول رہے تھے۔

پریس کانفرنس میں وزیر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور افغانستان ہمسایہ ہیں، طالبان کابل میں داخل ہوئے تو کسی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا، طالبان قیادت کے حالیہ بیانات مثبت اور حوصلہ افزا ہیں،جلد طالبان اپنی خواہشات کا اعلان کر دیں گے، عالمی برادری زمینی حقائق کا اندازہ لگاکر مستقبل کے راستے کا انتخاب کرے۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان سے مسلسل رابطے پر زور دیتا ہے، طالبان پر اعتماد ان کے اپنے بیانات کے حقیقی نفاذ سے ظاہر ہو گا، انہیں انسانی حقوق،عالمی اقدار کا احترام کرنا ہو گا۔دریں اثنا جرمن وزیرخارجہ ہائیکو ماس نے کہا افغانستا میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جرمنی مالی تعاون کررہا ہے۔

شاہ محمود سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور افغان صورت حال پربات ہوئی، جرمنی افغانستان میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تعاون کررہا ہے، جرمن باشندوں کے انخلا پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ طالبان کے وعدوں کا آنے والے دنوں میں علم ہوگا، چند روز میں طالبان اپنے حکومت کا اعلان کریں گے، کافی افغان ہمسایہ ممالک کا رخ کر رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

جو سمجھ رہے ہیں نئے سال میں تبدیلی آ جائے گی انہیں بتا دوں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، شیخ رشید

?️ 9 اپریل 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا

ٹاسک فورس کام کررہی ہے، جلد بجلی سستی ہوگی۔ وزیر خزانہ

?️ 13 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے

صیہونی حکومت کے ساتھ معمول پر لانے کے لیے سعودی عرب کے نئی شرطیں

?️ 21 اکتوبر 2021سچ خبریں: سعودی ولی عہد  محمد بن سلمان کے ساتھ ایک حالیہ

اردنیوں کا فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں مظاہرہ

?️ 8 اپریل 2023سچ خبریں:اردن کے دارالحکومت کے مکینوں نے مظاہرہ کرکے فلسطینی عوام کی

ٹرمپ کے براہ راست حکم پر ایران کے خلاف امریکی جارحیت اور جنگ بندی کی خلاف ورزی

?️ 28 جون 2026سچ خبریں: نیوز ویب سائٹ ایکسیوس نے ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے

امریکی میڈیا: ٹرمپ کا خیال ہے کہ روس جنگ جیت رہا ہے

?️ 22 مئی 2025سچ خبریں: بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے سینئر یورپی

عید الاضحیٰ کے موقع پر کورونا وائرس دوبارہ بڑھنے کا خدشہ

?️ 5 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں عید الاضحی کے موقع پر احتیاطی

چین کی امریکہ کو سخت وارننگ

?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں:چین نے ایک سخت بیان میں واشنگٹن کی عالمی پالیسیوں پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے