?️
اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید کی زیرصدارت محرم الحرام سےمتعلق امن وامان پراجلاس ہوا ، جس میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے نمائندوں ، سیکریٹری داخلہ نے شرکت کی ، اجلاس میں امن او امان برقرار رکھنے کے حوالے سے باہمی مشاورت سے حکمت عملی طے کرنے کے ساتھ ساتھ امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے وزارت داخلہ میں خصوصی سیل قائم کردیا گیا۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا خصوصی سیل عاشورا کے دوران 24 گھنٹے کام کرتا رہے گا اور محرام الحرام میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے اور امن وامان کوہر صورت یقینی بنایا جائے۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ عاشورہ کے دوران موبائل سروس کی بندش صرف حسب ضرورت کی جائے تاکہ سیکیورٹی اقدامات سے عوام کو پریشانی نہ ہو اور اس سلسلے میں وفاقی حکومت صوبوں کوامن کیلیےتکنیکی و دیگرسپورٹ یقینی بنائے گی۔
دوسری جانب اجلاس میں سیکریٹری داخلہ نے بتایا کہ انتظامیہ کی مدد کے لئے سول آرمڈ فورسز تعینات کی گئی ہے اور حساس علاقوں کی سیکیورٹی کیلئےخصوصی اقدامات کئےگئےہیں۔


مشہور خبریں۔
دنیا کی پہلی اسمارٹ جائےنماز
?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:آپ نے اسمارٹ واچ، اسمارٹ ٹی وی اور اسمارٹ فون تو
مئی
نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس منصور علی شاہ سے ملاقاتیں
?️ 23 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نامزد چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی
اکتوبر
عوام کو تیل کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر ریلیف ملنے کا امکان
?️ 13 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ
نومبر
اکٹھے کیے گئے فنڈز کو مقتول سری لنکن مینیجر کے اہل خانہ کے حوالہ کر دیا
?️ 17 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) مقتول سری لنکن مینیجر کے اہل خانہ کو اکٹھے
جنوری
فلسطین پر قبضہ، خطے میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ؛ اسرائیل کی بین الاقوامی مذمت کی لہر
?️ 3 مئی 2026سچ خبریں: عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل، پاکستان کے نمائندہ اور لبنانی
مئی
غزہ بحران اور تل ابیب کی تنہائی؛ کیا ٹرمپ اپنے اثر و رسوخ سے مساوات بدلنے کی کوشش کریں گے؟
?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: غزہ کا بحران ہر گزرتے دن کے ساتھ زیادہ سنگین
اگست
اردگان کے مخالفین نے جیتنے کا موقع گنوا دیا:دی گارڈین
?️ 28 مئی 2023سچ خبریں:برطانوی اخبار نے ترکی کے صدارتی انتخابات کے دوسرے راؤنڈ کے
مئی
اسرائیلی فوج میں خواتین کو بھرتی کرنے کا مقصد کیا ہے ؟
?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل فرنٹ لائن پر آپریشنل یونٹس میں خواتین کے داخلے
دسمبر