عازمین کی روانگی کیلئے حج پروازوں کے دوسرے مرحلے کا آغاز

حج

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان سے جدہ کے لیے حج پروازوں کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق جدہ ایئرپورٹ سے عازمین مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے، آج شام تک دو پروازوں کے ذریعہ 633 پاکستانی عازمین کو سعودیہ پہنچایا جائے گا۔ خیال رہے پی آئی اے کی دوسرے مرحلے کی پہلی پرواز پی کے741، 305 عازمین کولے کر جدہ پہنچ گئی، دوسری پرواز پی کے759 بھی آج 328 عازمین کے ساتھ جدہ پہنچ جائے گی ۔

ذرائع نے بتایا پاکستان سے کل منگل کو 13 حج پروازوں کے ذریعے 2399 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچے، اب تک 145 حج پروازوں کے ذریعے 31044 پاکستانی عازمین مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔

اسی طرح اسلام آباد سے 45 پروازوں کے ذریعہ 9 ہزار 472 عازمین سعودی عرب پہنچے، کراچی سے 31 پروازوں سے 6 ہزار 156 اور لاہور سے 39 پروازوں سے 9 ہزار 314 ، ملتان سے 16 پروازوں کی ذریعے 3726 اور کوئٹہ سے 14 پروازوں سے 2376 عازمین حجاز مقدس پہنچے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی 15 دنوں میں عازمین کو مدینہ منورہ پہنچایا گیا، یہ پروازیں قومی، نجی اور ایک سعودی فضائی کمپنی کے ذریعے چلائی جا رہی ہیں، پاکستان سے حج آپریشن کا آغاز 29 اپریل کو ہوا تھا، عازمین کو حجاز مقدس پہنچانے کا آپریشن 31 مئی تک جاری رہے گا۔

پاکستانی عازمین کو حج پر لے جانے کا آپریشن 33 روز میں مکمل ہوگا، اس دوران سرکاری سکیم کے 89 ہزار عازمین کو 342 پروازوں کے ذریعے مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ پہنچایا جائےگا، نجی سکیم کے تحت 23،620 عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔

مشہور خبریں۔

فرانس اور جرمنی کے یوکرین کے لیے امن منصوبے

?️ 27 مئی 2024سچ خبریں: فرانس کے صدر نے اپنے جرمن ہم منصب کے ساتھ

ایرانی حملوں اور غزہ جنگ سے صہیونی ریاست کی 7 بڑی کمپنیوں کو تاریخی مالی نقصان

?️ 26 جون 2025 سچ خبریں:ایرانی میزائل حملوں اور غزہ کی جنگ نے اسرائیل کی

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے چین کا شکریہ ادا کیا

?️ 9 جون 2021راولپنڈی(سچ خبریں) سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے

حزب اللہ اور ایران سے امریکہ کی بھی حالت خراب

?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے سی بی ایس

اماراتی جیل میں انسانی حقوق کے کارکن کی جان کو خطرہ

?️ 21 جولائی 2021سچ خبریں:انسانی حقوق کی ان دو تنظیموں نے ایک بیان جاری کرتے

متحدہ عرب امارات اور یمن کے قدرتی ذخائرکی لوٹ

?️ 7 فروری 2022سچ خبریں:  المعلم نیوز ویب سائٹ نےبتایا متحدہ عرب امارات فرانس کے

فلسطینی بچوں کی زندگیوں کو بچایا جائے:عدنان صدیقی

?️ 18 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار عدنان صدیقی نے بھی کہا

امریکی قومی سلامتی کونسل میں وسیع پیمانے پر برطرفیاں اور تبدیلیاں؛ وجہ ؟

?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: روئٹرز کے مطابق، پانچ باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے