?️
لوئر دیر: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام کی خون پسینے کی کمائی نچوڑ کر ان لوگوں کو دے رہے ہیں جو بجلی پیدا ہی نہیں کرتے، اس ظلم سے نجات کیلئے قوم کو اسلام اباد کی طرف کال کیلئے تیار رہنا ہوگا۔
لوئر دیر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب ہم نے آئی پی پیز کا مسئلہ اٹھایا تو لوگوں کو پتہ بھی نہ تھا کہ آئی پی پیز کیا چیز ہے، حکومت ان کو دو ہزار ارب روپے سے ذیادہ رقم دے رہے ہیں، تنخواہ دار طبقے کی تنخواہ سے ٹیکس وصول کیا جارہا ہے لیکن آئی پی پیز سے انکم ٹیکس وصول نہیں کیا جارہا۔
حافظ نعیم الرحمان کہتے ہیں کہ آئی پی پیز کو اتنی رقم دی جارہی ہے جس سے نرسری سے یونیورسٹی لیول تک تعلیم مفت دی جاسکتی ہے بلکہ اور بھی بہت کچھ ہوسکتا ہے، جب ہم نے اس ایشو کو اٹھایا تو حکومت نے کہا آئی پی پیز کے ساتھ بین الاقومی معاہدے ہیں اس لیے ان کے ساتھ بات نہیں ہوسکتی جس وزیر صاحب نے کہا آئی پی پیز کے ساتھ بات نہیں ہوسکتی اسی وزیر نے کل خوشخبریاں دینا شروع کیں کہ 13 آئی پی پیز سے بات ہورہی، 18 سے بات ہوئی جس میں سے 5 بند ہوچکی ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جب تک بجلی کی بل کم نہیں ہوں گے ہم اس جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ہم ان بھیڑیوں سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں جن کی ظالمانہ پالیسوں کی وجہ سے چند لوگوں کو طاقت مل رہی ہے، پوری قوم کی صحت اور تعلیم کے ساتھ ان سہولیات چھین لی گئی ہیں، اس لیے اس ظلم سے نجات کیلئے قوم کو آسلام اباد کی طرف کال کیلئے تیار رہنا ہوگا۔
مشہور خبریں۔
غزہ جنگ سے اسرائیلی معیشت کو پہنچنے والا نقصان
?️ 18 جون 2024سچ خبریں: کیلکالسٹ اخبار کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاری میں اسرائیل
جون
یوکرین میں امریکہ کی نئی خطرناک کارروائی
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: نیٹو کی روس کی سرحدوں تک توسیع یوکرین کی جنگ کی
جولائی
صیہونی جنرل کی زبانی حزب اللہ کی طاقت کا اعتراف
?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی فضائیہ کے سابق کمانڈر نے حزب اللہ کے ڈرونز اور
مارچ
فلسطینی گروہوں کو غیرمسلح کرنے کا معاہدہ
?️ 8 جون 2025سچ خبریں: دو ہفتے قبل (21 مئی 2025) محمود عباس، فلسطینی خودمختار اتھارٹی
جون
داعش کے احیاء کے لیے نئی امریکی حکمت عملی
?️ 22 مئی 2022سچ خبریں:دہشت گردانہ کارروائیوں کے سلسلے میں داعش کی حکمت عملی میں
مئی
شمالی وزیرستان میں خود کش دھماکا، 8 سیکیورٹی اہلکار شہید
?️ 28 جون 2025شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر
جون
شادی میں دیر نہیں کرنی چاہئے: ایمن خان
?️ 10 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) پاکستانی خوبرو اداکارہ ایمن خان کا شادی سے متعلق
جنوری
اسٹاک مارکیٹ 86 ہزار 444 پوائنٹس کی بلند سطح پر
?️ 16 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بینچ مارک کے ایس ای-100
اکتوبر