?️
اسلام آباد:(سچ خبریں)طیبہ گل کی جانب سے ہراسگی کے سنگین الزامات پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں طلبی کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کے ڈائریکٹر جنرل شہزاد سلیم نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں سیکرٹری قومی اسمبلی، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ونگ و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں بتایا گیا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اختیار سے تجاوز کرکے مجھے طلب کرنے کا نوٹس بھیجا، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے نوٹس کو کالعدم قرار دیا جائے۔
درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ جب تک کیس زیرالتواء ہے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے نوٹس پر حکم امتناع جاری کیا جائے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ طیبہ گل نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں بدنیتی پر مبنی درخواست دی، طیبہ گل کی اس سے قبل احتساب عدالت لاہور میں بھی درخواست زیرالتواء ہے۔
مزید کہا گیا کہ طیبہ گل سے متعلقہ درخواست فیڈرل شریعت کورٹ کے سامنے بھی زیر التواء ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے متوازی پروسیڈنگز چلا کر اپنے اختیارات سے تجاوز کیا، یہ بھی خارج از امکان نہیں کہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان نے ذاتی مفاد کے لیے درخواست دلوائی ہو۔
درخواست میں کہا گیا کہ متاثرہ خاتون کے لیے متعلقہ فورم موجود ہیں، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی انکوائری شروع نہیں کر سکتی، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے خلاف نیب انکوائری پہلے ہی زیر التواء ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ ہو سکتا ہے چیئرمین کوئی بدلہ لینا چاہتا ہو یا اس طرح بلا کر اپنی انکوائری کے معاملے میں فائدہ لینا چاہتا ہو، چیئرمین پی اے سی کا کنڈکٹ یہ ہے کہ فخریہ کہتا ہے کہ جس پارٹی سے منتخب ہوا اسی کے ساتھ وفادار نہیں۔
خیال رہے کہ قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) میں طیبہ گل نے حلف اٹھا کر انکشاف کیا تھا کہ احتساب بیورو کے اہلکاروں نے اس کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا اور یہاں تک کہ ان کی تلاشی بھی لی۔
انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ وزیراعظم آفس نے ان کے کیس کو اپنے ذاتی فائدے کے لیے نیب کو بلیک میل کرنے اور شواہد کا غلط استعمال کیا۔
پی اے سی کے سامنے گواہی دیتے ہوئے طیبہ گل نے الزام لگایا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے سیٹیزن پورٹل پر شکایت درج کرانے کے بعد انہیں ملاقات کے لیے بلایا تھا۔
شکایت میں خاتون نے نیب کے اس وقت کے چیئرمین جسٹس اقبال پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا اور خفیہ طور پر ریکارڈ شدہ فوٹیج کے اسکرین شاٹس بھی منسلک کیے تھے۔
انہوں نے پی اے سی کو بتایا تھا کہ اعظم خان نے ویڈیو طلب کی اور انہیں یقین دلایا کہ وہ جاوید اقبال کے خلاف کارروائی کریں گے لیکن بعد میں یہ ویڈیو ایک ٹیلی ویژن چینل پر نشر کردی گئی۔
طیبہ گل نے وزیر اعظم آفس پر الزام لگایا کہ وہ اس ویڈیو کو نیب کی انکوائریوں کو ختم کرنے کے لیے اس وقت کے نیب سربراہ پر دباؤ ڈالنے کے لیے استعمال کر رہا تھا۔
پی اے سی کے چیئرمین نور عالم خان پہلے ہی جسٹس اقبال اور دیگر افسران کی معطلی کا مطالبہ کر چکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
اسٹے آرڈرز کے باعث ایف بی آر کو مالی سال 2024 کے ہدف سے 175 ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا
?️ 7 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف بی آر نے رواں مالی سال 2023-2024
جون
یمن کے غزہ جنگ میں داخل ہونے کے نتائج
?️ 27 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ جنگ میں داخل ہو کر یمن نے ظاہر کیا
مارچ
میں نے ملک کیسے اور کب چھوڑا:بشار اسد کا بیان
?️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں:شام کے سابق صدر بشار اسد کی طرف سے جاری ہونے
دسمبر
جنوبی کوریا کے وزیر دفاع مستعفی
?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں:جنوبی کوریا میں سیاسی بحران کے بعد اس ملک کے وزیر
دسمبر
صیہونی جیل میں قید فلسطینی ڈاکٹر شہید
?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: فلسطینی وزارت صحت نے اسرائیلی جیل میں فلسطینی ڈاکٹر کی
ستمبر
حماس کے سینئر وفد کی سید حسن نصر اللہ سے ملاقات
?️ 13 مارچ 2024سچ خبریں:لبنان کی اسلامی مزاحمت کے ذرائع ابلاغ نے غزہ کی پٹی
مارچ
گورنرسندھ کے ایم ڈبلیو ایم کیساتھ مذاکرات کامیاب، زائرین کی ایران روانگی مؤخر
?️ 6 اگست 2025کراچی (سچ خبریں) گورنر سندھ کے ایم ڈبلیو ایم کیساتھ مذاکرات کامیاب
اگست
پنجاب میں 600 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی موجودگی کا انکشاف
?️ 23 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) صوبہ پنجاب میں تقریباً 600 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں
نومبر