?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی کے حکام نے توشہ خانہ تحائف کی تحقیقات کے سلسلے میں طلبی کا سمن موصول ہونے کی تصدیق کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ کا دورہ کیا۔
نیب نے حال ہی میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ تحائف کیس میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے 9 مارچ کو پیش ہونے کی ہدایت کی تھی، اطلاعات کے مطابق عمران خان نے وکیل نے نوٹسز وصول کیے۔
قبل ازیں اسلام آباد میں عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ پر بھیجے گئے نوٹسز 17 فروری کو جاری ہوئے تھے جس پر ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد فیصل کے دستخط موجود تھے۔
نیب کے نوٹس ملزمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ ’ مجاز اتھارٹی نے نیب آرڈیننس 1999 کی دفعات کے تحت ملزمان کی جانب سے مبینہ طور پر کیے گئے جرم کا نوٹس لیا ہے’۔
نوٹس میں مزید کہا گیا کہ اس سلسلے میں کی گئی انکوائری میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ اپنے دورِ اقتدار کے دوران آپ نے غیر ملکی معززین کی جانب سے پیش کردہ بیش قیمت ریاستی تحائف میں سے کچھ حاصل کیے تھے۔
نوٹس کے مطابق ان تحائف میں 5 رولیکس گھڑیاں، 14 نومبر 2018 کو قطر کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف کی جانب سے پیش کیا گیا آئی فون، کف لنکس، ایک انگوٹھی، 18 ستمبر 2020 کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے دیا گیا پینٹ کوٹ کا کپڑا، گراف گفٹ سیٹ جس میں ایک گراف گھڑی ماسٹر گراف اسپیشل ایڈیشن مکہ ٹائم پیس، ایک 18 قیراط سونے اور ہیرے کا گراف پین، ایک انگوٹھی اور کف لنکس اور مکہ کی ایک مائیکرو پینٹنگ شامل ہے۔
نوٹس میں کہا گیا کہ ’لہذا آپ سے درخواست کی جاتی ہے کہ اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے 9 مارچ 2023 کو دوپہر ڈھائی بجے نیب (راولپنڈی/اسلام آباد) سوک سینٹر، جی-6 کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم (سی آئی ٹی) کی انکوائری کی کارروائی میں شامل ہوں۔
توشہ خانہ کیس میں سابق وزیر اعظم پر غیر ملکی تحائف سستے داموں خریدنے اور پھر انہیں کروڑوں روپے میں فروخت کرنے کا الزام ہے۔


مشہور خبریں۔
چین کا بحیرہ احمر سے اپنے تیل بردار جہازوں کی گزر کے لیے یمنیوں سے مذاکرات
?️ 29 جولائی 2026سچ خبریں: 6 ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا کہ چین نے یمن
جولائی
یورپی میڈیا کی نظر میں اسلام آباد مذاکرات امریکی وفد کی صورتحال
?️ 12 اپریل 2026سچ خبریں:یورپی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ایران اور
اپریل
صوبہ بلوچستان میں بم دھماکہ
?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں:پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں ایک زور دار دھماکے
جنوری
وزیر دفاع خواجہ آصف کا بی بی سی کو انٹرویو
?️ 11 مئی 2022 اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے رواں سال نومبرسے پہلے نگران
مئی
عربوں کی بے عملی سے اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف مزید مغرور ہو گیا ہے: حماس
?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں: حماس کے سینیئر رہنما اسامہ حمدان نے قابض حکومت کی
اکتوبر
آپریشن بُنیان مرصوص کی اہمیت کم کرنے کیلئے بھارت کا بڑا منصوبہ بے نقاب
?️ 19 مئی 2025ایبٹ آباد (سچ خبریں) پاکستان کے کامیاب آپریشن بنیان مرصوص کی اہمیت
مئی
بھارت میں کورونا وائرس کا قہر جاری، نئی دہلی میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا
?️ 19 اپریل 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس کا شدید قہر جاری
اپریل
بھارت کے پاکستان کے 6 مقامات پر میزائلوں سے حملے، 8 شہری شہید، 35 زخمی
?️ 6 مئی 2025راولپنڈی (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت
مئی