طالبان کو سرحد پار دہشتگردی روکنا ہوگی، پاکستان کا دوحہ مذاکرات میں موقف پیش

خواجہ آصف طالبان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) طالبان کو سرحد پار دہشت گردی روکنا ہوگی، پاکستان نے دوحہ مذاکرات میں اپنا موقف پیش کر دیا۔

پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات دوحہ میں جاری ہیں، مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا، دوسرے دور کا آغاز کل ہوگا۔ سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان نے افغان طالبان کو ریڈ لائن واضح کر دی ہے، پاکستان نے واضح موقف پیش کیا کہ افغانستان کے اندر ٹی ٹی پی اور بی ایل اے سمیت فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے گروپس ناقابل قبول ہیں۔

پاکستان نے دوٹوک الفاظ میں کہا افغان طالبان کو سرحد پار دراندازی روکنا ہوگی، اگر افغان سرزمین سے دہشت گرد حملے ہوں گے تو پاکستان اس کا بھر پور جواب دے گا۔ دوحہ میں جاری مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر دفاع خواجہ آصف کر رہے ہیں، ان کے ہمراہ پاکستان کے اعلیٰ سکیورٹی حکام بھی ہیں۔

طالبان وفد کی قیادت طالبان حکومت کے وزیر دفاع ملا یعقوب کر رہے ہیں، ان کے ہمراہ طالبان کے انٹیلی جنس سربراہ مولوی عبدالحق وثیق بھی وفد میں شامل ہیں۔ مذاکرات کا دوسرا دور کل دوبارہ قطر میں منعقد ہوگا، مذاکرات کی میزبانی قطر کے انٹیلی جنس چیف کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قطر میں پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں سرحدی کشیدگی میں دوحہ مذاکرات تک سیز فائر پر اتفاق کیا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

پی آئی اے کی یورپ اور برطانیہ میں بحالی کے معاملے پر اہم پیشرفت

?️ 15 ستمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے بورڈ

غزہ میں ناکامی کی وجہ سے صہیونیوں کا پاگل پن

?️ 24 جون 2024سچ خبریں: غزہ حکومت کے اطلاعاتی دفتر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے

ایران اور امریکہ کے مذاکرات کے پس پردہ تفصیلات کا انکشاف 

?️ 24 جون 2026سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل کی ایک تازہ رپورٹ میں ایران اور امریکہ

ایلون مسک نے امریکہ میں نئی سیاسی جماعت بنانے کا منصوبہ روک دیا

?️ 20 اگست 2025سچ خبریں : وال سٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا کہ ایلون مسک

آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات میں خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال

?️ 7 مئی 2021ریاض (سچ خبریں)  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی

صیہونی ریاست کا طرزِ عمل انسانی اور بین الاقوامی قوانین کے لیے ایک واضح خطرہ ہے:برطانیہ

?️ 21 مارچ 2025 سچ خبریں:برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لَمی نے اسرائیل کے غزا

دمشق اور تل ابیب کے درمیان پیرس میں امریکی ثالثی میں سیکیورٹی مذاکرات

?️ 26 جولائی 2025سچ خبریں: ایک باخبر سفارتی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ شام

صیہونی سیاستدان کا نیتن یاہو کی کابینہ کے خاتمے کا مطالبہ 

?️ 18 فروری 2025 سچ خبریں:صہیونی اپوزیشن کے ایک اہم رہنما نے نیتن یاہو کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے