?️
خیبر پختونخوا: (سچ خبریں) پختونخوا میں ضم شدہ اضلاع اور مالاکنڈ ڈیویژن میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی پروفائلنگ کی جا رہی ہے۔محکمہ ایکسائز حکام کے مطابق قبائلی اضلاع اور مالاکنڈ ڈیویژن انگریز دور حکومت سے ٹیکس فری زون رہا ہے جس کے باعث یہاں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے استعمال پر کوئی ممانعت نہیں، اس وقت ان علاقوں میں 5 سے 6 لاکھ تک نان کسٹم پیڈ گاڑیاں موجود ہیں۔
حکام کے مطابق یہ گاڑیاں منشیات اسمگلنگ سمیت دیگر جرائم کے لیے بھی استعمال ہوتی ہیں، جرائم کی روک تھام کے لئے ان گاڑیوں کی پہلی بار پروفائلنگ کی جارہی ہے۔
ڈسٹرکٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر محمد خالد نے جیونیوز کو بتایا کہ قبائلی اضلاع اور مالاکنڈ ڈویژن میں تقریبا 5 سے 6 لاکھ تک نان کسٹم پیڈ گاڑیاں شہریوں کے استعمال میں ہیں، ان کے مطابق یہ گاڑیاں مختلف اوقات میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں افغانستان کے ساتھ سرحدی گزرگاہوں سے غیر قانونی طورپر درآمد کی گئی ہیں۔
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر کے مطابق درآمد کرنے کے بعد نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ضم شدہ قبائلی اضلاع اور مالاکنڈ ڈیویژن پہنچا دی جاتی ہیں، یہ علاقے ٹیکس فری زون میں آتے ہیں اور ان علاقوں میں نان کسٹم پیڈگاڑیوں کی استعمال کی ممانعت نہیں ہے۔
ڈسٹرکٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیس نے مزید بتایا کہ لوگ نان کسٹم پیڈگاڑیاں بطور ٹیکسی استعمال کرتے ہیں۔ یہ گاڑیاں ذاتی یا گھریلو ضروریات کے لیے بھی استعمال کی جاتی ہیں، تاہم معمول کے استعمال کے علاوہ دہشت گردی، منشیات اسمگلنگ سمیت دیگر جرائم میں بھی یہ گاڑیاں استعمال کی جاتی ہیں۔
محمد خالد کے مطابق چونکہ ان گاڑیوں کے مالکان کو ٹریس نہیں کیاجاسکتا اور دوران تفتیش اداروں کو مشکلات اور رکاوٹوں کاسامنا ہوتا ہے، اس لیے پروفائلنگ کا مقصد ان گاڑیوں کا آن لائن ریکارڈ مرتب کرنا ہے تاکہ ضرورت کے وقت اس گاڑی کا مالک ٹریس کیا جاسکے اور پروفائلنگ کا بنیادی مقصد بھی یہی ہوتا ہے۔
محمد خالد کے مطابق ان وجوہات کی بنیاد پر حکومت نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی پروفائلنگ کا فیصلہ کیا اور اس پر اکتوبر 2023 سے عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے، اس دوران مالاکنڈ ڈویژن اور قبائلی اضلاع میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 5 ہزار نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی پروفائلنگ مکمل ہوچکی ہے جبکہ مزید کی پروفائلنگ جاری ہے۔
دوسری جانب نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے بارگین مالکان نے جیونیوز کو بتایا کہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی خرید وفروخت اور بطور ٹیکسی استعمال سے لاکھوں افراد کا روزگار وابستہ ہے۔
انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے رجسٹریشن کے لیے حکومت کی طرف سے ایمنسٹی اسکیم کے اجراء سے ملکی خزانے کو اربوں روپےکا ریونیو حاصل ہوگا۔
محکمہ ایکسائز حکام کے مطابق کسٹم ڈیوٹی کی صورت میں فی گاڑی پر 15 لاکھ سے 20 لاکھ روپے تک اخراجات آتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
2022 میں اسرائیل کے خطرناک چیلنج
?️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں: صیہونی فوجی ماہر نے 2022 کے موقع پر صیہونی حکومت کو
دسمبر
غزہ میں امریکی بموں نے کیا کیا ہے؟ بائیڈن کا اعتراف
?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: امریکی صدر نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے
مئی
غیر قانونی گرفتاریوں کا کیس: ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری جاری
?️ 20 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر شہریار
فروری
شب قدر کے موقع پر کشمیریوں کو جامع مسجد سرینگر عبادات سے روکنے پر قابض انتظامیہ کی شدید مذمت
?️ 28 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مارچ
افغانستان میں سیلاب سے 800 مکانات تباہ
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ کے دفتر برائے کوآرڈینیشن آف ہیومینٹیرین ایڈ
اگست
ایران-اسرائیل جنگ بندی: پی آئی اے کا خلیجی ممالک کا آپریشن بحال
?️ 24 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے
جون
مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کا اتحاد ختم ہو چکا ہے:شیخ رشید
?️ 7 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پی
اپریل
موبائل سروس کھولنے کا کہہ دیں اور دہشتگردی کا کوئی واقعہ ہوگیا تو کون ذمہ دار ہوگا، چیف الیکشن کمشنر
?️ 8 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا ہے
فروری