?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے 23 نومبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔
ضمنی انتخابات اتوار کے روز ان حلقوں میں ہوں گے: این اے 18 (ہری پور)، این اے 96 (فیصل آباد-II)، این اے 104 (فیصل آباد-X)، این اے 143 (ساہیوال-III)، این اے 185 (ڈیرہ غازی خان-II)، این اے 129 (لاہور-XIII)، پی پی 73 (سرگودھا-III)، پی پی 98 (فیصل آباد-I)، پی پی 115 (فیصل آباد-XVIII)، پی پی 116 (فیصل آباد-XIX)، پی پی 203 (ساہیوال-VI)، پی پی 269 (مظفرگڑھ-II) اور پی پی 87 (میانوالی-III)۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے جمعرات کو وفاقی سیکریٹری دفاع اور داخلہ کو خط لکھے تھے، جن میں پرامن پولنگ کے انعقاد کے لیے سول آرمڈ فورسز/فوج کی تعیناتی اور انتخابی عملے، ووٹرز اور عوام کی حفاظت کے لیے دیگر انتظامات کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔
آج وزارت داخلہ سے جاری ہونے والے ایک حکم نامے، جو ڈان نیوز کے پاس دستیاب ہے، میں کہا گیا کہ حکومت نے آئین کے آرٹیکلز 220 اور 245 کے تحت سول آرمڈ فورسز کو بطور سیکنڈ ٹئیر ریسپانڈر اسٹینڈ بائی حالت میں کیو آر ایف (فوری ردعمل فورس) موڈ میں اور پاک فوج کو تھرڈ ٹئیر ریسپانڈر کی حیثیت سے کیو آر ایف موڈ میں تعینات کرنے کی اجازت دی ہے۔
مزید کہا گیا کہ ان فورسز کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کی دفعات 4 اور 5 کے تحت اختیارات ہفتہ سے پیر تک حاصل ہوں گے۔
حکم میں کہا گیا کہ فورسز کی درست تعداد متعلقہ ہوم ڈپارٹمنٹس اور ای سی پی زمینی حالات کے مطابق اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد طے کریں گے۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے رانا ثناءاللہ اور داماد پر جرمانہ عائد کردیا
علاوہ ازیں، فیصل آباد کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر محمد مرتضیٰ ملک نے وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ اور ان کے داماد رانا احمد شہریار (امیدوار پی ایس-116) پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا۔
ڈی ایم او کے حکم میں کہا گیا کہ آج رانا ثناءاللہ کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا گیا، مگر انہوں نے اس پر عمل نہ کیا اور شہریار کی انتخابی مہم میں نواز شریف پارک میں عوامی جلسے سے خطاب کرکے حصہ لیا، جسے الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر نشر بھی کیا گیا۔
ڈی ایم او نے ان پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا، اور کہا کہ ادائیگی نہ ہونے پر معاملہ ای سی پی کو بھیجا جائے گا۔
اسی طرح شہریار پر بھی اتنا ہی جرمانہ اس لیے عائد کیا گیا کہ وہ رانا ثناءاللہ کی انتخابی مہم میں شرکت پر جواب دینے میں ناکام رہے۔


مشہور خبریں۔
ایرانی وزیرخارجہ کی سید حسن نصراللہ کے ساتھ ملاقات
?️ 10 فروری 2024سچ خبریں: حزب اللہ سکریٹری جنرل نے ایرانی وزیرخارجہ امیر عبداللہیان سے
فروری
ڈپٹی اسٹارمر کے استعفیٰ کے آفٹر شاکس؛ کیا انگلینڈ میں قبل از وقت انتخابات ہوں گے؟
?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: برطانوی نائب وزیر اعظم کے متنازعہ استعفیٰ اور کابینہ کے
ستمبر
انصار اللہ نمائندہ: یمن میں ایرانی ہتھیار بھیجنا جھوٹ ہے
?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: انصار اللہ یمن کے خصوصی ثقافتی نمائندے نے اپنی پریس
جولائی
Renegotiations for jet fighter project aim to ease burden on state budget
?️ 10 اگست 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
وزارت خزانہ کا ڈالر، گندم اور یوریا کی اسمگلنگ کا نوٹس
?️ 10 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) مختلف وزارتوں کے اہم اجلاس میں ملک کو درپیش
دسمبر
جمہوریہ لوہانسک کے پراسیکیوٹر جنرل کا قتل
?️ 16 ستمبر 2022سچ خبریں: روسی خبر رساں ایجنسی TASS نے اطلاع دی ہے کہ
ستمبر
امریکی خوراک کا امدادی بجٹ ختم ہو گیا کیونکہ حکومتی شٹ ڈاؤن جاری ہے
?️ 25 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی محکمہ زراعت نے اعلان کیا کہ وہ نومبر میں
اکتوبر
بارسلونا سے غزہ تک؛ صمود کشتی کارواں حملات کے باوجود رواں دواں
?️ 24 ستمبر 2025 سچ خبریں:صمود بین الاقوامی کاروان درجنوں کشتیوں اور سیکڑوں سماجی کارکنوں
ستمبر