?️
لاہور (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ نفرت، جھوٹ، گالی گلوچ، منافقت، بدتمیزی، بدتہذہبی، دنگا فساد، فتنے کو بری طرح شکست ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق نوازشریف کا کہنا تھا کہ 2017 میں ہمارا گروتھ ریٹ بڑھ رہا تھا، 3 فیصد پر مہنگائی تھی، یہ 39 فیصد پر مہنگائی کو لے کرگئے، پھر 4 فیصد پر آ گئی ہے، انہوں نے جو حالات پیدا کیے اس کا خمیازہ ہر پاکستانی بھگت رہا ہے، 1999 میں پرویز مشرف نے مارشل لا لگایا، 1999 میں سعودی ریال کا ریٹ 11 روپے تھا، ہمارے جانے کے بعد ملک میں بہت تباہی پھیری گئی، ملک کا ستیاناس کر کے رکھ دیا گیا، بدتمیزی، بدتہذہبی، دنگا فساد، فتنہ فسادکے ذریعے ملک کا دیوالیہ نکال دیا۔
نوازشریف کا کہناتھا کہ وہ ترقی کی رفتار رہتی تو آج پتا نہیں کہاں پہنچ چکے ہوتے، آئی ایم ایف اور زرمبادلہ کےذخائر کی کوئی فکر نہ ہوتی، زرمبادلہ ذخائر، آئی ایم ایف کا فکر ہی ہمیں لے کر بیٹھ گیا ہے، کئی فیصلے ہم خود نہیں کر سکتے،غیروں کے ہاتھ میں ہیں، انہوں نے ہی ملک کے فیصلے غیروں کے ہاتھ میں دیئے، 2018سے 2022 تک جو ہوتا رہا وہ ساری ذمہ داری ان کے سر ہے۔
سابق وزیراعظم کا کہناتھا کہ لوگوں نے آپ کو ووٹ کارکردگی کی بنیاد پر دیا، سب نے ملک کر شہبازشریف اور مریم نواز کا ہاتھ بٹانا ہے، ڈیڑھ سال میں عوامی خدمت کا ریکارڈ قائم کیا گیا ہے، اکانومی کو گڑھے سے پھر باہر نکال دیا گیا، پاکستان کو ڈیفالٹ اور بینک کرپسی سے بچایا، پاکستان اقتصادی، اخلاقی،معاشرتی،معاشی دیوالیہ ہوچکا تھا، پاکستان میں انسانیت کا بھی دیوالیہ پن کردیا گیاتھا، بڑوں کا ادب اور چھوٹوں کا پیار ختم کر دیا گیا تھا، کرکٹ کھیلنے کیلئے آئے تھے،وہی کھیل 5سال تک کھیلتے رہے، ملک اور قوم کا دیوالیہ نکال دیا گیا،خارجہ امور کا دیوالیہ نکال دیا گیا۔


مشہور خبریں۔
فلسطینیوں نے صیہونی فوج کی کیا حالت کر دی ہے؟ صیہونی وزیر کی زبانی
?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر صحت نے صیہونی فوج کے خلاف فلسطینی مزاحمتی
اکتوبر
Why do some holidaymakers like to dress to impress?
?️ 7 جولائی 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
نیٹسریم ہارے ہوئے گھوڑے پر جوا کیوں کھیل رہا ہے؟!
?️ 30 اگست 2024سچ خبریں: لبنانی ویب سائٹ الاخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں صیہونی
اگست
IRGC کے خلاف یورپ کی کارروائی داعش کے حامیوں پر احسان ہے:پاکستانی پروفیسر
?️ 25 جنوری 2023سچ خبریں:پاکستان یونیورسٹی کے بین الاقوامی تعلقات اور سیاسیات کے پروفیسر نےمغربی
جنوری
لبنان میں گرفتار ہونے والے صیہونی جاسوس کے اعترافات
?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:لبنانی فوج کے ہاتھوں کچھ عرصہ قبل گرفتار ہونے والے موساد
مارچ
8 فروری کو الیکشن لوٹ کر قائم کیا گیا مصنوعی نظام اب سسکیاں لے رہا ہے، سلمان اکرم راجا
?️ 3 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم
ستمبر
بھارتی افواج کا نہتے پاکستانی شہریوں پر حملے کرکے جنگی جرائم کا ارتکاب
?️ 18 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) بھارت نے پہلگام فالز فلیگ آپریشن کے جھوٹ کا
مئی
اسرائیل کے خلاف ایران کے ردعمل
?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے
اگست