?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ضمانت مسترد ہونے کے بعد فوری گرفتاری ضروری ہے، سپریم کورٹ نے ضمانت مسترد ہونے کے بعد گرفتاری میں تاخیر کو ناقابل قبول قرار دیدیا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے سے متعلق فیصلہ جاری کردیا، چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی سربراہی میں سنائے گئے 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ صرف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے سے گرفتاری نہیں روکی جا سکتی۔
عبوری تحفظ کوئی خودکار عمل نہیں بلکہ اس کیلئے عدالت سے باقاعدہ اجازت لینا ضروری ہے۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات پر فوری عملدرآمد انصاف کی بنیاد ہے جبکہ پولیس کی طرف سے انتظامی سہولت کو گرفتاری میں تاخیر کا جواز بنانا ناقابل قبول ہے۔
فیصلے کے مطابق ملزم زاہد خان اور دیگر کی ضمانت کی درخواست لاہور ہائیکورٹ سے مسترد ہوئی اس کے باوجود پولیس نے 6 ماہ تک گرفتاری کیلئے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا۔
عدالت نے اسے انصاف کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا اور کہا کہ عدالتی احکامات پر فوری عملدرآمد انصاف کی بنیاد ہے۔سپریم کورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت مسترد ہونے کے باوجود پولیس نے گرفتاری کیلئے کوئی عملی اقدام نہیں کیا۔عدالت کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب نے غفلت کا اعتراف کرتے ہوئے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا سرکلر جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
غیر قانونی تاخیر سے نظامِ انصاف اور عوام کا اعتماد مجروح ہوتا ہے۔سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ اپیل زیرِ التوا ہو تو بھی گرفتاری سے بچاؤ ممکن نہیں، جب تک کوئی حکم نہ ہو۔عدالت نے قرار دیا کہ پولیس کی طرف سے گرفتاری میں تاخیر کو انتظامی سہولت کا جواز نہیں بنایا جا سکتاکیونکہ ایسی غیر قانونی تاخیر انصاف کے نظام اور عوام کے اعتماد کو مجروح کرتی ہے اگر اپیل زیر التوا ہو تب بھی گرفتاری سے بچاؤ ممکن نہیں، جب تک عدالت کی طرف سے کوئی حکم نہ ہو۔بعدازاں درخواست گزار وکیل کی جانب سے درخواست واپس لینے پر عدالت نے اپیل نمٹا دی۔
مشہور خبریں۔
وزیر اعظم نے اپنا کیا ایک اور وعدہ پورا کردیا
?️ 24 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان قوم سے کئے گئے
اگست
امریکی بنیادی ڈھانچہ پر سائبر حملہ
?️ 25 مئی 2023سچ خبریں:چینی ہیکرز امریکہ کے اہم انفراسٹرکچر کی جاسوسی کرنے میں کامیاب
مئی
پورے ملک میں کامیاب پاکستان پروگرام لانچ کرنے جارہے ہیں:عثمان ڈار
?️ 13 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں ) حکومت نے پورے ملک میں ’کامیاب پاکستان
فروری
حماس کی جانب سے قطر سے متعلق دعووں کی تردید
?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک سرکاری ذریعے
نومبر
سویڈن کی اسلام اور قرآن دشمنی کا نہ رکنے والا سلسلہ
?️ 20 جولائی 2023سچ خبریں: سویڈن میں کچھ عرصہ قبل قرآن پاک کی توہین کرنے
جولائی
حماس کا عالمی برادری سے مطالبہ
?️ 12 مئی 2025 سچ خبریں:حماس نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ
مئی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب سزا یافتہ کیلئے 10 سالہ نااہلی کی مدت بحال کردی
?️ 4 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب)
جنوری
وائٹ ہاؤس کی نئی ترجمان
?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم
نومبر