?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ صہیونی جارحیت کیلئے فلسطینیوں کا ساتھ دینا مسلمانوں پر فرض ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے اسلام آباد میں قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ضروری ہے مسلمان اہل غزہ اور فلسطین کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کریں اور دنیا کو یہ پیغام دیں کہ پاکستان کا مسلمان ہویا عالمی اسلام کا کوئی فرد، آج وہ اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جس طرح مفتی تقی عثمانی صاحب اور ان سے قبل مفتی منیب الرحمٰن نے ارشاد فرمایا اور اجلاس کا جو اعلامیہ پیش کیا جس میں صراحت کے ساتھ فلسطینیوں کے شانہ بشانہ میدان جنگ میں شامل ہونے کا فتویٰ جاری کیا، یہ صرف پاکستان کے مسلمانوں کے لیے نہیں بلکہ عالم اسلام کے لیے ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک ریاستی دہشت گرد ہے، اسرائیل آج کا قاتل نہیں ہے، یہ یہود انبیا کے قتل ہیں، ان کی تاریخ قتل وغارت گری ہے، اس کے علاوہ ان کا کوئی مشغلہ نہیں، اللہ تعالیٰ نے ان کے چہرے سے نقاب اٹھایا، جب بھی انہوں نے جنگ کی آگ بھڑکائی اللہ نے اسے بھجائی۔
مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ فلسطینیوں نے خود یہ جگہ اسرائیلیوں کو دی وہ اپنا ریکارڈ درست کرلیں، 1917 میں جب اسرائیلی ریاست کی تجویز اور قرارداد پیش کی جارہی تھی اس وقت پورے فلسطین کی سرزمین پر صرف 2 فیصد یہودی آباد تھا، 98 فیصد علاقے پر مسلمان آباد تھا اور 1948 میں اسرائیل کی ریاست کا باقاعدہ اعلان کیا تو 1947 کے اعداودوشمار دیکھیں تو وہاں بھی 94 فیصد علاقہ فلسطینیوں کا تھا۔
اس سے قبل، مفتی تقی عثمانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ فلسطین میں جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا، غزہ پر معاہدے کے باوجود بمباری ہورہی ہے، امت مسلمہ صرف قراردادوں اور کانفرنسز پر لگی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو عالمی قوانین کی قدر نہیں ہے، معاہدے کے باوجودبمباری ہورہی ہے، آج امت مسلمہ مسئلہ کشمیر پر صرف قراردادوں اور کانفرنسز پر لگی ہوئی ہے۔


مشہور خبریں۔
خبیر پشتونخواہ میں کوئی بھی کاروائی کرنے سے پہلے کیا کرنا ہوگا؟
?️ 27 جون 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے
جون
یمن میں رمضان؛ جنگ زدہ حالات کے باوجود تسلیم نہ ہونے والی قوم اور عید الفطر کے استقبال کا روح پرور منظر
?️ 24 مارچ 2025 سچ خبریں:یمن میں رمضان المبارک ہر سال ایک ایسے ماحول میں
مارچ
اسرائیل ایک عظیم سیاسی قتل کے منتظر
?️ 26 فروری 2023سچ خبریں:لندن سے شائع ہونے والے اخبار رای الیوم میں ایک نوٹ
فروری
کورونا: فرخ حبیب کا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے پر زور
?️ 23 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز میاں فرخ حبیب نے
مارچ
آرمی چیف کی صدر اور وزیراعظم سے الوداعی ملاقاتیں
?️ 28 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدر
نومبر
حکومت سندھ کا صوبے بھر میں 22 سے زائد میگا اسپورٹس ایونٹ منعقد کرانے کا فیصلہ
?️ 21 اکتوبر 2025کراچی: (سچ خبریں) حکومت سندھ نے رواں ماہ کے آخری ہفتے سے
اکتوبر
حزب اللہ کے منفرد میزائل اور ڈرون حملوں کی شدت کیوں؟
?️ 20 نومبر 2024سچ خبریں:حزب اللہ کے حالیہ میزائل اور ڈرون حملے نہ صرف خطے
نومبر
فلسطینی مزاحمتی نظام میں مغربی کنارے کی حیثیت
?️ 19 مارچ 2024سچ خبریں: پچھلی تین دہائیوں کے دوران غزہ کی پٹی کے ساتھ
مارچ