?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک نجی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ او آئی سی کے فورم کو موثر طور پر استعمال کیا جائے انہوں نے اسرائیل کی جارحیت اور ظالمانہ کاروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہمیں امریکہ کی خاموشی پر تعجب ہورہا ہے اور اس وقت صرف امریکہ ہی اسرائیل کو روک سکتا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جمعرات کو جنرل اسمبلی میں فلسطین کی آواز بلند کریں گے جبکہ آج ہم پیرس جائیں گے ترکی اور فلسطین کے وزیر خارجہ ساتھ ہوں گے۔
وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب نے جو کردار ادا کیا ہے وہ قابل ذکر اور قابل تعریف ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ مصر کے وزیر خارجہ نے بھی سیز فائر کی کوشش کی ہے کیونکہ فلسطین کو امداد پہنچانے کا واحد راستہ مصر کا ہوگا۔
اُنہوں نے کہا کہ فلسطینی وزیر خارجہ ترکی آرہے ہیں اور وہ ہمارے ہمراہ ہوں گے، فلسطینی وزیر خارجہ سے بات کرکے لائحہ عمل طے کرنے میں آسانی ہوگی جبکہ فلسطینی وزیر خارجہ کی ترکی آمد میں دقتیں تھیں جو دور ہوگئی ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فلسطین کے مسئلے پر سلامتی کونسل اجلاس ہورہا ہے، فلسطینی وزیر خارجہ اجلاس میں نہیں ہوں گے تو اجلاس بے وقعت ہوجائے گا۔
اُنہوں نے کہا کہ ہمارے تمام منتخب اراکین عمران خان کے ڈسپلن کے پابند ہیں، اعتماد کے ووٹ اور فنانس بل پرکوئی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی نہیں کرسکتا۔
وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ حکومتی موقف کے ساتھ نہ چلنے والوں کی رکنیت متاثر ہوسکتی ہے، یقین ہے وہ ایسا نہیں کریں گے۔
اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اراکین کو دعوت دی اور ان کی گفتگو سنی اور یقین دلایا کہ ناانصافی نہیں ہوگی، ان کی خواہش تھی کہ تحقیقات کیلئے ان کی پسندیدہ شخصیت کو نامزد کیا جائے۔
شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم نے ان کے کہنے پر علی ظفر کو ذمہ داریاں سونپیں، علی ظفر نے ابھی اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرنا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان آپ کے لیڈر ہیں تو ان پر اعتماد کریں لیکن اگرآپ عمران خان پر اعتماد نہیں کرتے تو آپ کے پاس تحریک انصاف میں رہنے کی گنجائش نہیں رہتی۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پی ٹی آئی عمران خان ہے، عمران خان بانی چیئرمین ہیں، عمران خان نہ ہوتے، ان کے ووٹرز نہ ہوتے تو یہ لوگ بھی اسمبلی میں نہیں ہوتے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو لیڈر مانتے ہیں تو لیڈر کے فیصلوں پر آمادگی ظاہر کرنا ہوتی ہے۔


مشہور خبریں۔
جاپان، ناروے اور امریکہ میں صیہونیت مخالف مظاہرے
?️ 1 اپریل 2024سچ خبریں: دنیا کے تین مختلف براعظموں کے عوام نے غزہ کے
اپریل
ٹرمپ اور ان کی خارجہ پالیسی ٹیم کے درمیان ایران کے معاملے پر ڈیوڈ کیمپ میں گھنٹوں بحث کیا ہوا ؟
?️ 10 جون 2025سچ خبریں: خبررساں ویب سائٹ Axios کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور
جون
موسمیاتی تبدیلی اور آبادی میں اضافے جیسے فوری اور اہم چیلنجز پر قابو پانا ضروری ہے، سینیٹر محمد اورنگزیب
?️ 1 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا
دسمبر
عدلیہ تضحیک کیس: اسد طور مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے
?️ 6 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے
مارچ
مصری وزیر خارجہ کا اسرائیل سے گیس خریداری کے معاہدے پر وضاحت
?️ 29 دسمبر 2025سچ خبریں:مصر کے وزیر خارجہ نے اسرائیل سے گیس خریداری کے معاہدے
دسمبر
غزہ کی جنگ نے فلسطینیوں کو کیا دیا؟
?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں: قطر کی ثالثی میں غزہ کی پٹی میں انسانی بنیادوں
دسمبر
بھارت سی پیک منصوبے کی راہ میں روڑے اٹکانا چاہتا ہے: فرخ حبیب
?️ 3 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ
اگست
عدت نکاح کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ملتوی
?️ 6 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی
اپریل