?️
اسلام آباد(سچ خبریں )وزیر اعظم عمران خان نے بھی کورونا ویکسین لگوا لی ہے، نے کورونا ویکسین اسلام آباد میں لگوائی ہے اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سمیت متعدد شخصیات کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں۔صدر مملکت عارف علوی نے بھی اسلام آباد میں کورونا ویکسین لگوائی تھی۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں 60 سال اور زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگائے جانے کا عمل جاری ہے اور آج وزیر اعظم عمراں خان نے بھی کورونا ویکسین لگوا لی ہے،کورونا ویکسین لگوانے کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپیل بھی کی کہ وبا کی تیسری لہر کے پیش نظر ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔
دوسری جانب آغا خان اسپتال میں سرکاری “کورونا ویکسین‘‘ پیسے لیکر لگانے کا انکشاف ہوا ہے اسپتال انتظامیہ نے مؤقف اپنایا کہ اسپتال آنے والے معمر شخص کو کورونا ویکسین مفت فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ گھر جا کر کورونا ویکسین لگانے کے چارجز تین ہزار روپے رکھے گئے ہیں۔
کراچی کے معروف نجی اسپتال آغا خان میں کورونا ویکسین لگانے کے عوض پیسے لینے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے مہیا کردہ سرکاری کورونا ویکسین پر کراچے کے معروف نجی اسپتال آغا خان کی اجارہ داری سامنے آئی ہے، جہاں کورونا ویکسین لگانے کے عوض پیسے لئے جا رہے ہیں۔
آغا خان اسپتال کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گھر میں ایک سے زائد مریض ہونے پر دو ہزار روپے فی کس لیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ آغا خان اسپتال نے آج سے ویکسینیشن مرکز پر بغیر اپوائنٹمنٹ آنے سے روک دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
عدم اعتماد کی تحریک ایک بین الاقوامی سازش تھی:فواد چوہدری
?️ 7 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان
اپریل
شمالی کوریا کے یورینیم کے بڑھتے ذخیرے پر سیول کی رپورٹ
?️ 5 اکتوبر 2025سچ خبریں: شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اون نے زور دے
اکتوبر
غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر یورپی ممالک کا ردعمل
?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں:مصر، قطر اور امریکہ کی ثالثی سے طے پانے والے غزہ
جنوری
کیا امریکہ اور اسرائیل غزہ جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں؟
?️ 7 مارچ 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے نمائندے نے المیادین ٹیلی ویژن کے ساتھ
مارچ
ریشم کی چنگچی پر’تینوں موج کراواں’ کی ویڈیو وائرل
?️ 12 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) ماضی کی مقبول اداکارہ ریشم کی حال ہی میں
جنوری
ٹرمپ کا یوکرین جنگ کے خاتمے کا منصوبہ
?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ
نومبر
اقوام متحدہ کی طالبان کے وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان کی اجازت
?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ نے اجازت دی ہے کہ طالبان کے ایلچی آئندہ
مئی
مغربی کنارے میں صہیونیوں کے لیے 126 نئے یونٹس کی تعمیر کی منظوری
?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار اسرائیل ہیوم کے مطابق، صہیونیستی حکومت کی پلاننگ
اگست