?️
اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی کی منظوری کے بعد تیسرا نیب ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا گیا ، جس کے تحت عوام سے دھوکہ اور فراڈ کیسز واپس نیب کے حوالے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، آرڈیننس کے مطابق الیکٹرانک ڈیوائسز کی تنصیب تک پرانے سسٹم کے تحت شہادتیں قلمبند کی جائیں۔
تفصیلات کے مطابق نیب آرڈیننس میں دوبارہ ترمیم کے بعد وفاقی حکومت نے نیا آرڈیننس جاری کر دیا، صدر پاکستان کی منظوری کے بعد تیسرا نیب ترمیمی آرڈیننس جاری کیا گیا۔آرڈیننس کے تحت عوام الناس سے دھوکہ اور فراڈ کیسز واپس نیب کے حوالے کر دیے گئے ہیں اور مضاربہ کیسز، فراڈ اور دھوکہ دہی کے کیسز کو 6 اکتوبر سے پہلے کی پوزیشن پر بحال کردیا گیا ہے، جس کے بعد نیب اور احتساب عدالتوں کو فراڈ کیسز پر کاروائی کا اختیار دے دیا گیا۔
آرڈیننس کے مطابق الیکٹرانک ڈیوائسز کی تنصیب تک پرانے سسٹم کے تحت شہادتیں قلمبند کی جائیں۔آرڈیننس کچھ دیر بعد احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش کیا جائے گا۔نئے نیب آرڈیننس میں چیئرمین نیب کو ہٹانے کا اختیارسپریم جوڈیشل کونسل سے واپس لے لیا گیا ہے ، چیئرمین نیب کوہٹانےکافورم صدرمملکت ہوں گے۔نئے آرڈیننس میں گراؤنڈز وہی ہوں گے ، جوسپریم کورٹ جج کےہوتے ہیں ، 6 اکتوبرکےآرڈیننس میں اختیار آرٹیکل 209 کے تحت جوڈیشل کونسل کو دیا گیا تھا۔
یاد رہے 16 اکتوبر کو وفاقی حکومت نے نیب ترمیمی آرڈیننس میں مزید ترامیم کا فیصلہ کیا تھا . ذرائع کا کہنا تھا کہ وسیع دھوکہ دہی اورفراڈ نیب کےدائرہ اختیار میں واپس لایا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
یاسمین راشد کی طبیعت شدید ناساز، ہسپتال منتقل کردیا گیا
?️ 18 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق صوبائی وزیر
اپریل
زیلینسکی کو جسمانی طور پر ہٹانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے: مدودف
?️ 4 مئی 2023سچ خبریں:کریملن محل پر ڈرون حملے کے بعد، جس کا الزام ماسکو
مئی
اسلامی دنیا میں انڈونیشیا کا کردار
?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں: انڈونیشیا کی وزیر خارجہ نے اپنے ترک ہم منصب سے
جولائی
شام کی جنگ ختم ہوچکی:صیہونی حکام
?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی حکام نے اعتراف کیا ہے کہ شام کی جنگ کا
فروری
بیروت دھماکہ کیس میں یورپی تحریکوں کی براہ راست مداخلت
?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:لبنانی ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی عدالتی اداروں نے لبنان کے
جنوری
ہرنائی، سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک
?️ 6 جون 2025ہرنائی: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز نے بڑی
جون
اسرائیل غزہ جنگ میں اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکا؛ وجہ؟
?️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ کی جنگ کو 374 دن گزر چکے ہیں۔ ایک
اکتوبر
خطے میں امن کیلئے تمام تصفیہ طلب مسائل حل کرنا ہوں گے، بلاول بھٹو
?️ 21 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور
مئی