صدر مملکت کو تاحیات گرفتار نہ کرنے کی شق کثرت رائے سے منظور

آصف زرداری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹ نے 27 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے صدرِ مملکت کو تاحیات گرفتاری سے استثنیٰ دینے کی شق کثرتِ رائے سے منظور کرلی۔

ایوانِ بالا کا اجلاس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں 27ویں آئینی ترمیم کی مختلف شقیں مرحلہ وار پیش کی گئیں اور اکثریتی ووٹ سے منظور کی گئیں۔ وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑنے آرٹیکل 248 میں وہ ترمیم پیش کی جس کے تحت صدرِ مملکت کو تاحیات استثنیٰ حاصل ہوگا۔

ترمیم منظور ہونے کے بعد صدر کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد بھی ان کے خلاف کسی بھی مقدمے میں کوئی قانونی کارروائی نہیں کی جاسکے گی۔ البتہ، ترمیم میں یہ شرط بھی شامل کی گئی ہے کہ اگر سبکدوش صدر بعد میں کوئی عوامی عہدہ سنبھالتے ہیں تو یہ استثنیٰ ختم ہوجائے گا۔

یہ شق پاکستان پیپلز پارٹی کے مطالبے پر 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے میں شامل کی گئی تھی۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل نے جنین شہر کے داخلی راستے کیے بند 

?️ 4 مارچ 2025سچ خبریں: مغربی کنارے کے شمال میں صیہونی حکومت کی فوج کی بڑے

ایف آئی اے کی کارروائیاں، لیبیا کشتی حادثے کے انسانی اسمگلر سمیت مزید 2 ملزمان گرفتار

?️ 2 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف آئی اے کے اسلام آباد زون نے

پارلیمانی انتخابات کے بارے میں انتخابات عراقی وزیر داخلہ کا بیان

?️ 10 نومبر 2025سچ خبریں:عراق کے وزیر داخلہ عبدالامیر الشمری نے اعلان کیا ہے کہ

پنجاب کی حکومت نے عید سے قبل ہی ملازمین کو بڑی عیدی دے دی

?️ 28 اپریل 2021لاہور (سچ خبرین) تفصیلات کے مطابق صوبے میں گریڈ 17 اور 18

امریکہ کی عالمی حکمرانی میں ناکامی

?️ 29 اکتوبر 2025سچ خبریں:چین، روس اور ایران کی مشترکہ اپیل اقوام متحدہ کی سیکیورٹی

وزیراعظم عمران خان سے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف نے ملاقات کی

?️ 14 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ایرانی

امریکہ عراقی افواج کو مسلح ہونے کی اجازت نہیں دیتا:عراقی ماہر

?️ 30 جون 2025 سچ خبریں:عراقی سکیورٹی امور کے ماہر کاظم الجحیشی نے انکشاف کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے