🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاک فوج، بحریہ اور فضائیہ کے افسران اور جوانوں کے لیے ملٹری ایوارڈز کا اعلان کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے پاک فوج، بحریہ اور فضائیہ کے افسروں اور جوانوں کو ملٹری ایوارڈز دینے کا اعلان کر دیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ صدر مملکت نے فوجی افسران اور جوانوں میں ایک کو ستارہ بسالت، 135 کو تمغہ بسالت، 45 کو امتیازی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 148 جوانوں کو چیف آف آرمی اسٹاف تعریفی کارڈز، 23 کو ہلال امتیاز (ملٹری)، 109 کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 137 کو تمغہ امتیاز (ملٹری) دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ اسپیشل سروسز گروپ کے سپاہی اسرار محمد کو ستارہ بسالت سے نوازا جائے گا۔
آج پاکستان بھر میں یومِ پاکستان بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے، یوم پاکستان کے موقع پر ملک بھر میں توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز کیا گیا، مساجد میں وطن عزیز کی سالمیت اور ترقی وخوشحالی کی دعائیں کی گئیں۔
تقریب میں صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف سمیت ملکی وغیرملکی شخصیات نے شرکت کی ہے۔
سعودی عرب کےوزیردفاع شہزادہ خالدبن سلمان بن عبدالعزیزالسعود پریڈ کے مہمان خصوصی تھے۔
مشہور خبریں۔
پیٹرول کی قیمت 145 روپے سے تجاوز کر گئی
🗓️ 5 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عوام کے لیے
نومبر
اسٹیٹ بینک کا شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان
🗓️ 18 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم
مارچ
شمالی عراق میں ترک فوجی اڈے پر راکٹ حملہ
🗓️ 23 جولائی 2022سچ خبریں: اسکائی نیوز نے اطلاع دی ہے کہ عراق کے صوبہ نینوا
جولائی
کشمیریوں نے وزیر اعظم، پی ٹی آئی امیدواروں کو مثالی محبت دی: مراد سعید
🗓️ 24 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرمراد سعید کا کہنا ہے کہ کشمیریوں نےوزیراعظم
جولائی
عراق کی شامی صدر کو باضابطہ طور پر بغداد میں علاقائی کانفرنس میں شرکت کی دعوت
🗓️ 16 اگست 2021سچ خبریں:عربی زبان کے ایک چینل نے اطلاع دی ہے کہ عراقی
اگست
امریکی سینیٹر نے ابوعاقلہ کی شہادت سے متعلق صہیونیوں کی رپورٹ کو مسترد کیا
🗓️ 8 ستمبر 2022سچ خبریں: ایک امریکی سینیٹر نے الجزیرہ نیوز نیٹ ورک
ستمبر
ابو ابراہیم کے لقب سے مشہور یحیی السنوار کون تھے؟
🗓️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: یحیی السنوار، جو ابو ابراہیم کے لقب سے مشہور تھے،
اکتوبر
عمران خان کی حمایت میں بیان دینے پر اعتزاز احسن کے خلاف پارٹی میں آوازیں اٹھنے لگیں
🗓️ 10 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی نے اعتزاز احسن کی پارٹی رکنیت معطل کرنے کا مطالبہ
مارچ