?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے درخت لگانے کے حوالے سے اہم اعلان کیا ہے کہ انشاء اللہ اس سال ایوان صدر اور اطراف میں 10ہزار درخت لگائیں گے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صاف اور سرسبز پاکستان کی مہم میں شریک ہوں۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے یہ اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ عمل بنیوں کی سنت اور ثواب بھی ہے جس میں ماحولیاتی بہتری بھی ہے۔عارف علوی نے لکھا کہ آپ بھی صاف اور سرسبز پاکستان کی مہم میں شریک ہوں۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقتدار میں آنے کے بعد باقاعدہ طور پر شجر کاری مہم کا آغاز کیا اور یہ سلسلہ مرحلہ وار جاری ہے جس کے مثبت نتائج بھی سامنے آرہے ہیں۔وزیراعظم کے اس اقدام پر پوری دنیا بھی معترف ہے، عالمی رہنماؤں نے بھی وزیراعظم کے اس اقدام کو سراہا ہے۔ دنیا بھر میں ماحولیات کی بدلتی صورت حال پر ماہرین تشویش کا شکار ہیں۔
زور دیا جارہا ہے کہ ہر ملک شجرکاری مہم کا آغاز کرے تاکہ ماحولیاتی تبدیلی کو روکا جاسکے۔بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ شجر کاری مہم میں ناکامی کی صورت میں پاکستان کے متعدد علاقے بنجر بن جائیں گے، پاکستان کے چھ اضلاع کے بارے میں کہا گیا ہے کہ اگر شجر کاری نہ کی گئی تو 2050 تک یہ اضلاع بنجر بن جائیں گے۔


مشہور خبریں۔
یورپی یونین کو وضاحت دینے کی ضرورت نہیں ہے: اردوغان
?️ 20 ستمبر 2022سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا کہ آنکارا
ستمبر
غزہ میں 50 روزہ جنگ بندی میں امریکہ کی نئی تجویز
?️ 15 مارچ 2025سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے باخبر ذرائع کے مطابق مشرق وسطیٰ کے
مارچ
ماحرہ خان نے بتایا درحقیقت کیسا ہونا چاہیے پیار
?️ 22 فروری 2021کرچی {سچ خبریں} پاکستان کی سوپر اسٹار جاندار اداکاری اور خوبصورت آواز
فروری
شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان کشیدگی
?️ 6 جنوری 2023سچ خبریں: شمالی کوریا کے مسلسل میزائل تجربات کے ایک
جنوری
چینی فوجیں مشترکہ مشقوں کے لیے روس روانہ
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں: چین کی وزارت دفاع نے بدھ 17 اگست کو
اگست
وزیر خارجہ متحدہ عرب امارات پہنچ گئے
?️ 17 اپریل 2021دبئی (سچ خبریں) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی 3 روزہ دورے
اپریل
بارہمولہ میں لشکر طیبہ سے وابستہ ایک جنگجو معاون گرفتار
?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:جموں کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ناگہ
مئی
کراچی کے ضمنی انتخاب میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل
?️ 22 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی کے این اے 240
جون