صدر مملکت نے سری لنکن عوام کو بڑا آفر دیا

صدرمملکت کا کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے دورے پر موجود سری لنکا کی فوج کے کمانڈر اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل شیوندر سلوا سے ایوان صدر میں ملاقات کے دوران  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کو بدھ مت سیاحوں کے لیے ایک پرکشش جگہ بتاتے ہوئے سری لنکا لنکا کے لوگوں کو ملک میں مذہبی اور قدرتی مقامات کی زیارت کے لیے مدعو کیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک علاقائی اور بین الاقوامی امور پر متفقہ رائے رکھتے ہیں اور باہمی مفادات کے تمام شعبوں میں بہترین تعلقات سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک علاقائی اور بین الاقوامی امور پر متفقہ رائے رکھتے ہیں اور مشترکہ مفادات کے تمام شعبوں میں بہترین تعلقات سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔عارف علوی نے دونوں ممالک کے درمیان معاشی، ثقافتی اور دفاعی تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر مملکت نے چیف آف ڈیفنس اسٹاف وکمانڈر سری لنکن آرمی کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

انہوں نے غیر قانونی بھارتی مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو بھی اجاگر کیا اور اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مثبت کردار ادا کرے۔

اس موقع پر سری لنکا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے کہا کہ پاکستان سری لنکا کا ایک قریبی اور عزیز دوست ملک ہے، سری لنکا پاکستان کے ساتھ باہمی تعلقات کو مزید بہتر بنانا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے حالیہ دورہ سری لنکا سے دوطرفہ تعلقات کو تقویت ملے گی۔

انہوں نے مشکل حالات میں سری لنکا کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، فوجی تعاون بڑھانے کے حوالے سے علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مشہور خبریں۔

یورپی یونین کا اخلاقی طور پر دیوالیہ 

?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ کے آئرش رکن مک والیس نے X سوشل نیٹ

کون ہو سکتا ہے امریکی صدر؟ ایک سروے

?️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: سی این این کی جانب سے کیے گئے فوری سروے

ٹرمپ کی نظر میں یوکرینی صدر کی حیثیت

?️ 20 فروری 2025 سچ خبریں:امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا

غزہ جنگ میں صیہونیوں کی بےبسی؛صیہونی فوج کی زبانی

?️ 1 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت سے وابستہ ذرائع نے غزہ جنگ کے 147

شامی فوج کی شاندار کارروائی کی وجہ سے حلب اکیڈمی کے طلباء محفوظ

?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں: شامی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حلب میں

واٹس ایپ صارفین کی ایک اور بڑی مشکل حل

?️ 27 اگست 2021نیو یارک( سچ خبریں)پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی

ایف بی آر ایک بار پھر ٹیکس وصولی کا ہدف پورا کرنے میں ناکام

?️ 1 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو آئی ایم ایف کے

آرٹیکل 63 اے نظرثانی فیصلے پر پی ٹی آئی کا ردعمل

?️ 3 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کی جانب سے آرٹیکل 63 اے نظرثانی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے