صدر مملکت نے جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا سینئر ترین جج ڈکلیئر کر دیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا سینئر ترین جج ڈکلیئر کر دیا، جسٹس سرفراز ڈوگر اور دیگر 2 ججز کا تبادلہ بھی مستقل قرار دے دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے تبادلے کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا سینئر ترین جج ڈیکلیئر کر دیا۔

صدر مملکت نے جسٹس سرفراز ڈوگر اور دیگر 2 ججز کے تبادلوں کو بھی مستقل قرار دے دیا ہے، سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ ججز کی سینیارٹی کے تعین کا معاملہ صدر مملکت کو بھیجا تھا۔

صدر مملکت نے تعین کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی لسٹ جاری کر دی، سنیارٹی لسٹ کے مطابق ٹرانسفر ہونے والے جسٹس سرفراز ڈوگر سینئر ترین جج ہوں گے، جسٹس خادم حسین سومرو 9 ویں نمبر پر جب کہ جسٹس آصف 11 ویں نمبر کے جج ہوں گے۔

ججز کی سنیارٹی کے تعین اور عارضی یا مستقل ٹرانسفر کا معاملہ صدر مملکت کو بھیجا گیا تھا ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے گزشتہ روز سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔

واضح رہے کہ 19 جون کو سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 3 ججز کا اسلام آباد ہائی کورٹ میں تبادلہ آئینی و قانونی قرار دیتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز کی جانب سے دائر کردہ درخواستیں مسترد کردی تھیں۔

عدالت نے 3، 2 کے تناسب سے جاری کردہ مختصر فیصلے میں کہا ہے کہ ججز کا تبادلہ غیر آئینی نہیں ہے۔

سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ کے جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس صلاح الدین پنہورنے اکثریتی فیصلے میں کہا تھا کہ صدر پاکستان کو آرٹیکل دو سو کے تحت ہائیکورٹ کے جج کو ایک عدالت سے دوسری عدالت میں منتقل کرنے کا اختیار حاصل ہے۔

فیصلے مزید کہا گیا تھا کہ یہ اختیار آرٹیکل ایک سو پچھتر کے تحت ججوں کی تقرری سے بالکل الگ ہے اور دونوں ایک دوسرے کو کالعدم نہیں کرتے، منتقلی کو تقرری سمجھنا آئین کی روح کے منافی ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کے 5 سابق وزرائے دفاع ٹرمپ کے خلاف 

?️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں: کانگریس کو لکھے گئے خط میں، پانچ سابق امریکی

کولمبیا کا مغربی کنارے میں سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

?️ 23 مئی 2024سچ خبریں: تل ابیب کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے بعد،

شراکت داروں کا ’انٹرنیٹ کی گورننس‘ کیلئے قومی سطح پر مشاورت کا مطالبہ

?️ 6 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) شراکت داروں نے قومی سطح پر ڈیجیٹل حقوق

عام انتخابات کے ضابطہ اخلاق میں ترامیم کیلئے سیاسی جماعتوں کو الیکشن کمیشن کی یقین دہانی

?️ 12 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے آزادانہ اور منصفانہ الیکشنز کرانے

داعش کا فلسطینی مجاہدین کے خلاف اعلان جنگ

?️ 25 جون 2021سچ خبریں:داعش دہشت گرد گروہ نے فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ایران

ہمارے ملک سے ترکی اور امریکی غیر قانونی موجودگی کا خاتمہ ہونا چاہیے:شامی عہدہ دار

?️ 22 مئی 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں شام کے مندوب نے اپنے ملک سے ترکی

افغانستان میں جرائم کا سلسلہ جاری

?️ 6 جون 2023سچ خبریں:ان دنوں افغانستان میں موجود آسٹریلوی فوج پر اس جنگ زدہ

قطر میں ایک بار پھر افغان امن عمل مذاکرات شروع ہوگئے

?️ 19 جولائی 2021دوحہ (سچ خبریں) افغانستان میں جہاں ایک طرف طالبان کی جانب سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے