?️
اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کی، جس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورت حال پر گفتگو ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے ملاقات کے دوران وزیراعطم شہباز شریف سے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں عام آدمی، خصوصاً محنت کشوں اور کم آمدنی والے طبقات کی فلاح و بہبود کو ترجیح دی جائے۔ وزیراعظم نے صدرمملکت کو اپنے حالیہ سرکاری دورہ متحدہ عرب امارات اور وفاقی بجٹ کے حوالے سے آگاہ کیا اور اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں عام آدمی، خصوصاً محنت کشوں اور کم آمدنی والے طبقات کی فلاح و بہبود کو ترجیح دی جائے۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ بجٹ میں تنخواہ دار، پینشنرز، مزدور اور پسماندہ طبقات کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے، غریب اور کمزورطبقات کی معاونت کے لیے سماجی تحفظ کی اسکیموں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم اور صدر مملکت کے درمیان ملاقات کے موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور خصوصی اقدامات، احسن اقبال، وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔
مشہور خبریں۔
75% غیر ملکی کمپنیاں روس میں مقیم
?️ 10 جنوری 2023سچ خبریں:روسی ڈوما کے اسپیکر ویاچسلاو ولوڈن نے خصوصی فوجی کارروائیوں کے
جنوری
قائد اعظم کی سیاسی میراث میں ہی پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا راز پنہاں ہے، وزیراعظم
?️ 11 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قائد
ستمبر
وزیر خارجہ کا چین کے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ
?️ 16 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور چین کے
مئی
امریکی میڈیا نے محمد بن سلمان کے سب سے واضح جرائم کی رپورٹنگ کی
?️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں: نیویارک ٹائمز نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پر
دسمبر
ریاض میں دمشق کا سفارت خانہ دوبارہ کھلا
?️ 1 اکتوبر 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شام کا سفارت خانہ دوبارہ
اکتوبر
وائٹ ہاؤس کا اسرائیل کو دھچکا
?️ 4 فروری 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ امریکی حکومت نے یوکرین
فروری
عمران خان نے تحریک انصاف کی نئی تنظیم کا اعلان کیا ہے
?️ 25 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے
دسمبر
فلسطینی جہاد سے دستبردار نہیں ہوں گے
?️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل تجزیہ کار زوی یحزکلی نے کہا کہ فلسطینی صیہونیوں کے
دسمبر