?️
اسلام آباد(سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگراں وزیر اعظم کے تقرر کے لیے وزیراعظم عمران خان اور شہباز شریف کو خط لکھ دیا ہے۔ایوان صدر سے جاری خط میں ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل (1) 58 کے تحت 3 اپریل 2022 کو قومی اسمبلی اور کابینہ تحلیل کردی گئی تھی۔
خط میں کہا گیا کہ صدر مملکت نے قومی اسمبلی تحلیل کیے جانے کے بعد عبوری وزیر اعظم کے تقرر کے سلسلے میں وزیراعظم پاکستان عمران خان اور سبکدوش ہونے والی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف کو ایک خط لکھا ہے۔
خط میں دونوں شخصیات سے کہا گیا ہے کہ وہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 224 اے (1) کے تحت بطور نگراں وزیر اعظم تقرر کے لیے ایک موزوں شخص کا نام تجویز کریں۔
انہوں نے دونوں رہنماؤں کو آگاہ کیا کہ اگر وزیراعظم اور سبکدوش ہونے والی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کسی شخص کو نگران وزیراعظم بنانے پر متفق نہ ہوں تو قومی اسمبلی کی تحلیل کے تین دن کے اندر وہ ہر دو نامزد افراد کو قومی اسمبلی کے اسپیکر کی جانب سے فوری طور پر تشکیل دی جانے والی کمیٹی کے پاس بھیجیں گے۔
یہ کمیٹی سبکدوش ہونے والی قومی اسمبلی، یا سینیٹ، یا دونوں کے 8 اراکین پر مشتمل ہوگی جس میں حکومتی اور اپوزیشن کو نمائندگی حاصل ہوگی اور آئین کے آرٹیکل 224 اے(1) کے تحت انہیں بالترتیب وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کی جانب سے نامزد کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ موجودہ وزیراعظم عمران خان آئین کے آرٹیکل 224 اے (4) کے تحت نگراں وزیراعظم کے تقرر تک وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز رہیں گے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ آئین کے آرٹیکل 224 اے (1) کے تحت صدر کو اختیار حاصل ہے کہ وہ وزیر اعظم اور سبکدوش ہونے والی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی مشاورت سے نگراں وزیر اعظم کا تقرر کرے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے آئین و قانون کے منافی قرار دے کر مسترد کردیا تھا۔
ایوانِ زیریں کا اجلاس ختم ہونے کے فوراً بعد وزیراعظم نے قوم سے مختصر خطاب کیا تھا اور اعلان کیا تھا کہ اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویز صدر مملکت کو بھجوادی ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے اسپیکر نے حکومت تبدیل کرنے کی سازش کو مسترد کر دیا ہے، یہ ایک غیر ملکی ایجنڈا تھا اور اس کے مسترد ہونے پر میں ساری قوم کو مبارک باد پیش کرنا چاہتا ہوں۔
وزیر اعظم نے کہا تھا کہ اسپیکر نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے جو فیصلہ کیا اس کے بعد میں صدر مملکت کو تجویز بھیج دی ہے کہ اسمبلیاں تحلیل کریں ہم جمہوری طریقے سے عوام میں جائیں اور عوام فیصلہ کرے کہ وہ کس کو چاہتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں بوسنیائی نسل کشی جیسا قتل عام: اردگان
?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر اردگان نے استنبول میں بوسنیا اور ہرزیگوینا
ستمبر
سام سنگ نے پھر ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا
?️ 1 مئی 2021سیؤل( سچ خبریں) رواں برس کے پہلے تین مہینوں میں جنوبی کوریا
مئی
ہم اسرائیل کی نئی ملٹری سیکورٹی پالیسی کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟
?️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: الاقصیٰ طوفان نے صیہونی حکومت کے کمانڈروں اور فوجی حکمت
ستمبر
شام کو دہشت گردی سے پاک کرنا ہماری آرزو ہے: اردگان
?️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے قاہرہ میں D8 تنظیم
دسمبر
ٹرمپ انتظامیہ میں ہوم لینڈ سیکورٹی کے سیکرٹری اور زراعت کے سیکرٹری کون ہیں؟
?️ 20 اپریل 20252016 کے امریکی انتخابات میں ٹرمپ کی جیت نے امریکہ کو سیاسی
اپریل
ترکی کے ہاتھوں شمالی عراق میں PKK کے 9 ارکان ہلاک
?️ 28 اگست 2022سچ خبریں: ترکی کی وزارت دفاع نے ہفتے کے روز ایک بیان
اگست
سعودی عرب ایمن الظواہری کے قتل سے خوشحال
?️ 2 اگست 2022سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں امریکی
اگست
ہر ممبر اسمبلی باوقار لوگوں کا چنا ہوا ہے اور وہ اپنے ضمیر کے مطابق اپنے فیصلے کرنے کا پابند ہے،شاہ محمود قریشی
?️ 18 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے
مارچ