صدر عارف علوی سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہو گئے،صدر مملکت عارف علوی سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی،ملاقات میں سیاسی صورتحال اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے گیا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے حکومتی مؤقف سے صدر مملکت کو آگاہ کیا۔

ملاقات میں صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل اور استعفٰی دینے کا معاملہ زیر غور آیا،ملک میں سیاسی استحکام لانے کیلئے پی ٹی آئی سے تعاون پر گفتگو کی گئی جبکہ اگلے عام انتخابات پر بھی بات چیت ہوئی۔صدر مملکت نے قبل از انتخابات کے حوالے سے عمران خان کا مؤقف سامنے رکھا۔ یاد رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے تھے لیکن اب حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان دوبارہ مذاکرات شروع ہوگئے ہیں اور اسی سلسلے میں صدر مملکت عارف علوی سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی۔

جبکہ اس سے پہلے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری حکومت کے ساتھ غیر رسمی رابطوں کا اعتراف کر چکے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے حکومت کے ساتھ غیر رسمی رابطے ہورہے ہیں،صدر مملکت نے بھی اسحاق ڈار کو سمجھایا۔حکومت اپنی اہمیت کھو رہی ہے، ہم انتخابات کی طرف بڑھنا چاہتے ہیں۔15 دن گزار لیں یا ایک ماہ اس حکومت نے آخر جانا ہے،ہمارے دور میں 6 فیصد پر معیشت گروتھ کر رہی تھی لیکن اس وقت پاکستان کو سب سے بڑا چیلنج معیشت کا درپیش ہے،زرمبادلہ کے ذخائر 7 بلین ڈالرز کے قریب رہ گئے ہیں۔

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 3 سال کی کم سطح پر ہیں،تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے رہی،ملک میں الیکشن کے علاوہ کوئی نظام استحکام نہیں دے سکتا۔ہماری نظر میں یہ حکومت چند ہفتوں کی مہمان رہ گئی ہے،ہماری خواہش ہے 20 مارچ سے پہلے الیکشن پراسس مکمل ہوجائے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہر معاملے میں قریبی مشاورت سے آگے بڑھیں گے،مسلم لیگ (ق) اتحادی ہیں اور اتحادی رہیں گے،نقطہ نظر ہوسکتا ہے لیکن حتمی فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے۔ ہم اداروں کے ساتھ اپنی تلخیاں بڑھانا نہیں کم چاہتے ہیں،بعض عناصر ان تلخیوں کو بڑھانا چاہتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

ایران نے کیسے امریکی عالمی بالادستی خطرے میں ڈال دی ہے؟سابق امریکی وزیرخارجہ کی زبانی

?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: سابق امریکی وزیر خارجہ اور جارج بش جونیئر کی حکومت

ججز تبادلہ و سینیارٹی کیس، عمران خان نے فیصلے کیخلاف انٹراکوٹ اپیل دائر کردی

?️ 18 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ججز تبادلہ و سینیارٹی کیس میں بانی پی

مصر کو مزاحمت کی حمایت کے لیے ایران کی حکمت عملی استعمال کرنی چاہیے:عطوان

?️ 27 نومبر 2022سچ خبریں:عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے اس بات

عراق کی مذہبی مناسبات کو یونیسکو کے عالمی ورثے میں شامل کرنے کی تجویز

?️ 16 دسمبر 2025 عراق کی مذہبی مناسبات کو یونیسکو کے عالمی ورثے میں شامل

ہم دعا کرتے ہیں کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ طے پا جائے:شوکت ترین

?️ 22 جون 2022 اسلام آباد(سچ خبریں)سابق وزیر خزانہ اور پی ٹی آئی  کے رہنما

 لبنان میں پیجر دھماکوں اور ناکام سازش کے ایک سال بعد

?️ 19 ستمبر 2025سچ خبریں: ہم بہتر ہو گئے ہیں، یہ وہ پیغام ہے جو حزب

برطانیہ 2025 میں مسلسل دباؤ کا شکار کمزور معیشت، متنازع ہجرت اور مہنگی خارجہ پالیسی

?️ 23 دسمبر 2025برطانیہ 2025 میں مسلسل دباؤ کا شکار کمزور معیشت، متنازع ہجرت اور

امریکہ طالبان پر اپنے مطالبات مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے: روس

?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:روس کے نائب وزیر خارجہ اولیگ سیرومولوٹوف نے کہا کہ امریکہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے