?️
اسلام آباد (سچ خبریں) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے کے دوران صدرِ یو اے ای شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دیرینہ، برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر اقتصادی اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید وسعت دینے کی صلاحیت پر بھی زور دیا گیا۔
صدر آصف علی زرداری نے حالیہ دورہ پاکستان پر شیخ محمد بن زاید النہیان کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں متحدہ عرب امارات کی مسلسل حمایت کو سراہا۔ دونوں فریقین نے علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور خطے میں امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
صدر زرداری کا یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہری دوستی اور اسٹریٹجک شراکت داری کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔ ملاقات میں خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزیر داخلہ و انسدادِ منشیات محسن نقوی اور پاکستان کے سفیر برائے متحدہ عرب امارات بھی موجود تھے۔


مشہور خبریں۔
روس کے ساتھ ہمارے تعلقات میں بہتری آ رہی ہے: وزیرخارجہ
?️ 6 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ روس کےساتھ
اپریل
اسلام کا سب سے بڑا دشمن اور انسانیت کے لیے خطرہ
?️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ تحریک کے رہنما عبدالملک بدرالدین الحوثی نے
ستمبر
عمران عباس فلم کی پیش کش کی بات کرنے پر سنجے لیلیٰ بھنسالی کے مشکور
?️ 1 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکار عمران عباس نے بھارتی فلم ساز سنجے لیلیٰ
مئی
ریاض کا شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت کا فیصلہ
?️ 30 مارچ 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی وزراء کونسل نے اپنے اجلاس میں ریاض حکومت
مارچ
گلوکارہ لتا منگیشکر انتقال کر گئیں
?️ 6 فروری 2022ممبئی (سچ خبریں) فنِ گلوکاری کے ذریعے بھارتی فلم نگری پر طویل
فروری
اسرائیل کو تاریخ کی بدترین سماجی دو قطبی صورتحال کا سامنا
?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار نے ایک سروے کے نتائج شائع کیے
فروری
شمالی کوریا کا ایک بار پھر مزائل تجربہ
?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:شمالی کوریا نے مزید دو میزائلوں کا کامیاب تجربہ کیا ہے
جنوری
فیس بک گروپس میں ’نِک نیم‘ کے ساتھ پوسٹ کرنے کی سہولت متعارف
?️ 29 نومبر 2025سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے فیس بک گروپس میں پوسٹ
نومبر