?️
اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں مقیم مسیحی شہریوں اور دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے یہ دن ہمدردی، امید، تجدید، ازسرِ نو زندگی، تازگی، نجات، زندگی کی موت پر اور اچھائی کی برائی پر فتح کا واضح پیغام دیتا ہے۔
صدرِ مملکت نے کہا ہے کہ پاکستان میں یہ اقدار محض نظریاتی نہیں بلکہ عملی زندگی میں نظر آتی ہیں، مسیحی مرد و خواتین ہمارے سکولوں، ہسپتالوں، سرکاری خدمات اور مسلح افواج میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسیحی خاندان اس دن کو عبادت اور باہمی میل جول کے ذریعے مناتے ہیں،ان کی خدمات ہمارے معاشرے کے معمول کے نظام کا حصہ ہیں اور یہ اعتراف اور احترام کی مستحق ہیں، پاکستانی مسیحیوں کو وطن کے لیے ان کی خدمات کے باعث قدر اور احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
صدر آصف زرداری نے کہا کہ ہم آج بھی پنجاب اسمبلی کے مسیحی سپیکر ایس۔ پی۔ سنگھا کے قیامِ پاکستان میں تاریخی کردار کو یاد رکھتے ہیں، ہر پاکستانی 1965 کی جنگ میں سیسل چوہدری کے بہادرانہ کردار کو بھی یاد رکھتا ہے، قائداعظم ریاست کے لیے ایک واضح سمت متعین کی تھی، جو تمام شہریوں کے لیے مذہب اور نسل سے بالاتر ہو کر مساوات، آزادی اور تحفظ پر مبنی ہے۔ یہ اصول پاکستان کے آئین میں شامل ہیں، جو ہر شہری کو برابر کے حقوق اور تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ میں اس بات کا اعادہ کرتا ہوں کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ پاکستان میں تمام برادریاں ان حقوق سے مکمل طور پر مستفید ہوں، حکومت اقلیتی برادریوں کی جان، مال، عزت اور سلامتی کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس موقع پر میں تمام شہریوں کو تلقین کرتا ہوں کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ تحمل، احترام اور ذمہ داری کے ساتھ پیش آئیں، ایک مضبوط اور مستحکم معاشرہ اس بات پر منحصر ہوتا ہے کہ ہم روزمرہ زندگی، کام کی جگہوں، محلوں اور اداروں میں ایک دوسرے کے ساتھ کیسا برتاؤ کرتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ایسٹر پر مسیحی برادری کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے خصوصی پیغام میں کہا کہ دعا ہے آج کا دن دنیا بھر میں امن و استحکام اور خوشحالی کی نوید لائے،موجودہ حالات میں مذاہب کی امن کی تعلیمات کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ وزیراعظم نے قربانی، درگزر، رواداری اور بھائی چارے کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری کا ملکی ترقی میں فعال کردار قابلِ فخر ہے، اقلیتوں کے مذہبی، معاشی اور تعلیمی حقوق کا تحفظ حکومتی ترجیح ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکی انٹیلی جنس اہلکار کا مقبوضہ علاقوں کا اچانک دورہ؛ وجہ ؟
?️ 4 نومبر 2025سچ خبریں: صہیونی میڈیا کے مطابق، امریکہ کی ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی
نومبر
رفح آپریشن کے بارے میں قاہرہ میں اسرائیل کی خفیہ مشاورت کی Axios رپورٹ
?️ 27 فروری 2024سچ خبریں:رپورٹس میں صہیونی فوج کے چیف آف اسٹاف اور شباک کے
فروری
وہ خوفناک منظر نامے جس کا اسرائیل کو انتظار تھا
?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان میڈیا کے مطابق تہران اسرائیل کے دفاعی نظام
اکتوبر
امریکا نے فلسطینیوں کے خلاف فلسطینی اتھارٹی کی پالیسیوں پر شدید تنقید کردی
?️ 2 اگست 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا نے فلسطینیوں کے خلاف فلسطینی اتھارٹی کی پالیسیوں
اگست
النہضہ تحریک کے رہنما تیونس میں گرفتار
?️ 18 اپریل 2023سچ خبریں:النہضہ تحریک کے رہنماؤں نے ٹوئٹر پر اس تحریک کے رہنما
اپریل
اسرائیلی فوج: غزہ میں جنگی اہداف کا حصول ناممکن
?️ 7 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ حکومت
جولائی
ٹک ٹاک پر تصاویر سرچ کرنے کا فیچر پیش
?️ 20 جون 2024سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک کی جانب سے
جون
جرمنی غزہ میں تعمیرنو کے لئے تیار ہے
?️ 21 جولائی 2025جرمنی غزہ میں تعمیرنو کے لئے تیار ہے ذرائع ابلاغ کی رپورٹ
جولائی