?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے جوڈیشل کمیشن کو خط لکھ کر نیا قانونی نقطہ اٹھا دیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ کی جانب سے سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کو ایک اور اہم خط ارسال کیا گیا ہے جس میں انہوں نے ججز کی سنیارٹی کے تعین کے معاملے پر گہرے تحفظات کا اظہار کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ نے یہ خط گزشتہ روز جوڈیشل کمیشن کے اجلاس سے قبل تحریر کیا، خط کے مندرجات میں کہا گیا ہے کہ ججز کی سنیارٹی جیسے اہم اور حساس معاملے پر چیف جسٹس یا دیگر متعلقہ حکام سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی جو آئین کے تقاضوں کے برخلاف ہے۔ جوڈیشل کمیشن کو لکھے گئے خط میں جسٹس منصور علی شاہ نے مؤقف اپنایا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 200 کے تحت صدرِ مملکت چیف جسٹس سے مشاورت کے پابند تھے لیکن اس کے برعکس انہوں نے جلد بازی میں از خود سنیارٹی کا تعین کر لیا، ججز کی سنیارٹی کا یہ معاملہ پہلے ہی انٹرا کورٹ اپیل میں زیر التوا ہے اس لیے اس پر یکطرفہ فیصلہ کرنا مناسب نہیں تھا بلکہ اس اہم معاملے پر باضابطہ مشاورت ناگزیر تھی۔
بتایا جارہا ہے کہ سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے جو ڈیشل کمیشن اجلاس کی کارروائی پر بھی اعتراض اٹھایا، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن اجلاس کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے مؤقف اپنایا کہ ’26 ویں آئینی ترمیم پر فیصلہ پہلے ہونا چاہیئے‘، جسٹس منیب اختر نے بھی جسٹس منصور علی شاہ کے مؤقف کے حق میں رائے دی، اسی طرح پی ٹی آئی کے دو ممبران جوڈیشل کمیشن نے بھی جسٹس منصور شاہ کی رائے کی حمایت کی، وزیر قانون خیبرپختواہ بھی جسٹس منصور علی شاہ کی رائے سے متفق ہوئے۔


مشہور خبریں۔
پورے مشرق وسطی کو جنگ میں کون ڈھکیل رہا ہے؟
?️ 29 جنوری 2024سچ خبریں: حماس کے ایک رہنما نے کہا ہے کہ ہم نے
جنوری
امریکہ میں فائرنگ کے واقعات اور امریکی سیکیورٹی کی کمزوریوں پر ایک نظر
?️ 1 اپریل 2021(سچ خبریں) کہتے ہیں کہ دوسروں کا برا چاہنے والے کے ساتھ خود
اپریل
فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل آئین اور قانون کے مطابق ہے، سپریم کورٹ میں حکومتی جواب
?️ 17 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز
جولائی
کراچی دھماکہ: وزیراعلیٰ نے تحقیقات کا حکم دے دیا
?️ 18 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی میں شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب ہونے
دسمبر
دمشق: اسرائیل کے اقدامات واضح جارحیت اور جرم کی علامت ہیں
?️ 29 اپریل 2026سچ خبریں: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام کے مندوب نے
اپریل
تاریخ کو دوبارہ لکھنے کی مغرب کی ناکام کوشش
?️ 3 فروری 2025سچ خبریں: ویانا میں روسی سفیر نے اتوار کو ایک تقریر میں
فروری
فلسطینی تحریک آزادی کی پہلی خاتون کمانڈر کی موت
?️ 6 نومبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی آزادی کی تحریک کی تاریخ کی پہلی خاتون فوجی
نومبر
کراچی کے ساتھ معاشی مستقبل جوڑا ہوا ہے: اسد عمر
?️ 11 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے
ستمبر