🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ صحت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے موثر اقدامات کررہے ہیں، ویکسینیشن پلان پر تیزی سے عمل درآمد ہو رہا ہے۔حکومت کورونا سے عوام کو بچانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فیصل نے مختلف اسپتالوں کا دورہ کیا اور مریضوں کو دی جانے والی سہولتوں کابھی جائزہ لیا۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے ویکسی نیشن سینٹر اور پمز اسپتال کا بھی دورہ کیا۔فیصل سلطان نے کہا کہ حکومت عوام کو کورونا سےبچاؤ کیلئےبھر پور اقدامات کر رہی ہے۔
ویکسینیشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ویکسینیشن پلان پر تیزی سے عمل درآمد ہو رہاہے۔انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے موثر اقدامات کررہے ہیں، اسپتالوں کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نےسٹی کورٹ میں ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح کردیا۔اس موقع ہر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے عوام کو حکومت کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر کورونا وائرس پر قابو پانا ممکن نہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد سے مہلک وباء پر قابو پایا جاسکتا ہے۔مرتضیٰ وہاب نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہری ماسک کا استعمال کریں اور غیرضروری گھروں سے نہ نکلیں۔
مشہور خبریں۔
طلبہ کا مسئلہ حل نہ ہوا تو وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب مارچ کریں گے، حافظ نعیم الرحمٰن
🗓️ 26 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے
جنوری
یورپ میں امن کو خطرہ لاحق
🗓️ 19 مارچ 2024سچ خبریں:جرمن ٹیگس شا، ہسپانوی وزیر دفاع مارگریٹا روبلز نے روسی صدر
مارچ
سعودی حکام وکی پیڈیا لکھنے والوں پر بھی رحم نہیں کرتے
🗓️ 8 جنوری 2023سچ خبریں:باخبر ذرائع نے ویکیپیڈیا لکھنے والوں میں سے ایک زیاد السفیانی
جنوری
صہیونیوں کا غزہ کی پٹی کو تقسیم کرنے کا منصوبہ
🗓️ 21 نومبر 2024سچ خبریں: صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ کی پٹی کو تقسیم
نومبر
برازیل کے ٹرمپ کو ریاض کے متنازعہ زیورات کی کہانی
🗓️ 5 مارچ 2023سچ خبریں:برازیل کے سابق صدر جیر بولسونارو کے سعودی عرب کی طرف
مارچ
عراق میں امریکی فوجی قافلے کو نشانہ بنایا گیا
🗓️ 14 اپریل 2022سچ خبریں: عراقی میڈیا نے جمعرات کی صبح اطلاع دی ہے کہ
اپریل
سپریم کورٹ میں قومی احتساب آرڈیننس میں ترمیم کے خلاف درخواست پر سماعت
🗓️ 19 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے قومی احتساب
جولائی
عراقی پارلیمنٹ میں امریکی سفیر کو ملک بدر کرنے کی تحریک
🗓️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ عراقی وزیر خارجہ کو ملک کے داخلی معاملات میں
مارچ