?️
اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دورانشیخ رشید نے کہا کہ نادرا، ایف آئی اے اور پولیس مل کر تحقیقات کررہی ہےانہوں نے کہا کہ فنگر پرنٹس کی کل تک نشاندہی ہوسکتی ہے اور اگر آئند چند روز میں ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکے تو اشتہار دیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ ایک ملزم کی شناخت کے قریب ہیں اسلام آباد میں نامعلوم افراد کی جانب سے صحافی اسد طور کو زدوکوب کرنے سے متعلق کہا کہ ہم بہت جلد کیس میں حقیقت تک پہنچ جائیں گے۔
وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ ملزمان کو گرفتار کرنا اس لیے بھی ضروری ہے کہ بعض عناصر اپنے غیرملکی آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے ملک کی خفیہ ایجنسی کو بلاجواز تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ ایسے واقعات پر ملک کے انتہائی اہم ادارے پر الزامات لگاتے ہیں تو انہیں اندازہ نہیں ہوتا کہ عالمی سطح پر ادارے کی ساکھ کو کتنا نقصان پہنچتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’میں نے نجی نیوز چینل جیو پر تجزیہ کار اور اینکر حامد میر کے پروگرام کو بند نہیں کیا‘۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ ’ میں گزشتہ کئی برس سے ان کے پروگرام میں شریک نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی رابطہ ہےایک اور سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ سعودی عرب میں ویکسینیشن کا معاملہ وزیر اعظم عمران خان کے علم ہے جس پر جلد ساری صورتحال واضح ہوجائے گی۔
‘سعودی عرب 30 لاکھ میں سے 30 فیصد ویزے پاکستانی افرادی قوت کو تفویض کرے گا وزیر داخلہ شیخ رشید نے پاکستان میں مزدور طبقے پر مشتمل افراد قوت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب 30 لاکھ ویزاوں میں سے 30 فیصد ویزے پاکستانی افرادی قوت کو تفویض کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ویزے تفویض ہونے سے ترسیلات زر میں اضافہ ہوگا اور معیشت نمو میں مزید بہتر آئے گی علاوہ ازیں انہوں نے کویت سے متعلق بتایا کہ وہاں 52 پاکستانی قیدی ہیں جن میں سے صرف 6 واپس آنا چاہتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ زیادہ تر قیدی منشیات کے جرم میں جیل کاٹ رہے ہیں۔
شیخ رشید نے سائبر کرائم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس 54 لاکھ جبکہ میرے دور میں 36 ہزار کیسزہوئے ہیں جن میں سے 6 ہزار کی انکوائری مکمل کرلی گئی ہے۔
علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سائبر ونگ کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جائے اور اس ضمن میں بھرتیوں کے اشتہارات بھی آچکے ہیںشیخ رشید نے عزم کا اظہار کیا کہ نادرا میں تکنیکی بنیادوں پر جدید تبدیلی ضروری ہے۔


مشہور خبریں۔
جنگ بندی میں صیہونی رکاوٹوں پر حماس کا ردعمل
?️ 2 مارچ 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن
مارچ
امریکی صدر جو بائیڈن کا چینی کمپنیوں کے خلاف بڑا اقدام، چین نے شدید دھمکی دے دی
?️ 5 جون 2021بیجنگ (سچ خبریں) امریکی صدر جو بائیڈن نے چینی کمپنیوں کے خلاف
جون
مری میں 1 ہزار سے زائد پھنسے افراد کو کھانا فراہم کیا گیا
?️ 9 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی
جنوری
(ن) لیگی رہنماؤں کے مذاکرات مخالف بیانات پر پی ٹی آئی نے حکومت سے وضاحت طلب کرلی
?️ 2 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی کابینہ کے 2 سینئر اراکین کی جانب سے
مئی
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی تاریخی پاک، سعودی دفاعی معاہدے پر قوم کو مبارکباد
?️ 18 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر و صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم
ستمبر
ایران اور امریکہ کے درمیان جاری جوہری مذاکرات میں نمایاں پیشرفت
?️ 25 اپریل 2025سچ خبریں:مغربی میڈیا کا کہنا ہے کہ روم میں جاری ایران اور
اپریل
ٹرانسپیرنسی کی رپورٹ پر فوادچوہدری کی وضاحت
?️ 25 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل
جنوری
بلاول بھٹو کی پی ٹی آئی کو میثاقِ جمہوریت کا حصہ بننے کی دعوت
?️ 4 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مفاہمت آمیز لہجہ
نومبر