لاہور: (سچ خبریں) سیشن کورٹ لاہور نے آئی جی پنجاب اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف مبینہ طور پر مہم چلانے کے مقدمے میں صحافی عمران ریاض کی عبوری ضمانت 28 نومبر تک منظور کر لی۔
Short Link
Copied
لاہور: (سچ خبریں) سیشن کورٹ لاہور نے آئی جی پنجاب اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف مبینہ طور پر مہم چلانے کے مقدمے میں صحافی عمران ریاض کی عبوری ضمانت 28 نومبر تک منظور کر لی۔
عمران ریاض خان نے آج اپنے وکیل میاں علی اشفاق کی وساطت سے سیشن کورٹ لاہور میں درخواستِ ضمانت دائر کی۔
عدالت کے باہر موجود صحافیوں نے عمران ریاض خان سے متعدد سوالات کیے اور ان کی خیریت دریافت کی تاہم انہوں نے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے گریز کیا اور ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ بلند کرکے روانہ ہوگئے۔
عمران ریاض خان کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار کو بدنیتی اور دھوکا دہی کے تحت مذکورہ کیس میں ملوث کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
درخواست میں یاددہانی کروائی گئی کہ یہ بات ریکارڈ پر ہے کہ درخواست گزار کو پولیس نے سیالکوٹ ایئرپورٹ سے غیر قانونی طور پر گرفتار کیا حالانکہ اس وقت اُن کے خلاف کوئی مقدمہ/ایف آئی آر زیر التوا نہیں تھی، بعد ازاں درخواست گزار کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ درخواست گزار کو پختہ یقین ہے کہ ان کے اغوا میں متعلقہ پولیس حکام اور جیل حکام نے سہولت کاری کی۔
درخواست میں ضمانت کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کو صحافی کو 28 نومبر تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا، ایڈیشنل سیشن جج نے عمران ریاض کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔
سچ خبریں: ایران کے لیے جاسوسی کے جرم میں 30 صیہونی آباد کاروں کی گرفتاری کی تفصیلات کی اشاعت کے...
مزید پڑھیںسچ خبریں: شام میں ہونے والی تیز رفتار پیش رفت نے اس ملک کے مستقبل کا منظر نامہ بہت سے...
مزید پڑھیںسچ خبریں: ارمینیا کے وزیر خارجہ ارارات مرزویان نے جمعرات کو ایروان میں نسل کشی کے جرائم سے نمٹنے کے...
مزید پڑھیںسچ خبریں: افغانستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے حالیہ اجلاس کے بعد اس...
مزید پڑھیں