?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو نیب راولپنڈی نے طلب کر لیا۔ نیب نے شیخ رشید کو 24 اکتوبر کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ نیب نوٹس کے مطابق شیخ رشید کو بطورِ گواہ طلب کیا گیا۔ قومی احتساب بیورو نے برطانیہ سے 19 ملین پاؤنڈ کی پاکستان منتقلی کے معاملے پر شیخ رشید کو بطورِ گواہ طلب کیا ہے۔
یاد رہے کہ اسی معاملے پر سابق وزیراعظم عمران خان کی کابینہ کے ارکان کو بھی نوٹس بھیج دیے گئے۔نیب برطانیہ سے رقم پاکستان منتقلی اور اس کے نجی اکاؤنٹس میں جانے کی تحقیقات کر رہا ہے اور اسی معاملے کی انکوائری کے لیے مراد سعید اور غلام سرور خان کو 11 اکتوبر کو پیش ہونے کا نوٹس بھیجا گیا،سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کو 12 اکتوبر اور سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال کو 13 اکتوبر کو پیش ہونے کا نوٹس بھیجا گیا۔
علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کو 13 اکتوبر کو پیش ہونے کا کہا گیا۔نوٹس میں شفقت محمود اور شیریں مزاری کو 14 اکتوبر کو پیش ہونے کا کہا گیا۔خالد مقبول صدیقی اور اعجاز شاہ کو 17 اکتوبر پیش کا نوٹس بھیجا گیا۔ علی امین گنڈاپور اور فروغ نسیم کو 18 اکتوبر، علی زیدی اور خسرو بختیار کو 19 اکتوبر، اعظم سواتی اور اسد عمر کو 20 اکتوبر، عمر ایوب اور محمد میاں سومرو کو 21 اکتوبر، شیخ رشید اور فواد چوہدری کو 24 اکتوبر جب کہ صاحبزادہ محبوب سلطان اور فیصل واوڈا کو 25 اکتوبر کو نیب پیشی کا نوٹس بھیجا گیا۔
واضح رہے کہ خیال رہے کہ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے پاکستان کے رئیل سٹیٹ ٹائیکون ملک ریاض اور ان کے خاندان سے 19 کروڑ پاﺅنڈ مالیت کے اثاثوں کی فراہمی کے عوض تصفیہ کرنے کی تصدیق کی تھی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ تصفیے کے تحت ملک ریاض اور ان کا خاندان جو 19 کروڑ پاؤنڈ مالیت کے اثاثے دے گا ان میں منجمد کیے جانے والے بینک اکاﺅنٹس میں موجود رقم کے علاوہ مرکزی لندن کے متمول علاقے میں واقع ون ہائیڈ پارک پلیس نامی عمارت کا ایک اپارٹمنٹ بھی شامل ہے۔


مشہور خبریں۔
بھارتی ریسلر کی پیرس اولمپکس میں قواعد کی خلاف ورزی؛انتظامیہ کا ردعمل
?️ 8 اگست 2024سچ خبریں: انڈین ریسلر انتم پنگھال کو پیرس اولمپکس کے دوران قواعد
اگست
ڈپریشن میں زیادہ کھانے کی وجوہات کیا ہیں؟
?️ 11 مارچ 2021لندن (سچ خبریں) ماہرین کے خیال کے مطابق انسان جب بوریت، ذہنی
مارچ
اسرائیل کے ایٹمی ہتھیاروں کا راز کیا ہے ؟
?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے جوہری
نومبر
شام کا زلزلہ پوری دنیا سے الگ!
?️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:شام میں زلزلہ آیا وہ ایسی صورت حال میں جہاں دوا
مارچ
انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر 2.08 روپے سستا
?️ 16 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے
نومبر
بائیڈن عرب نیٹو کے قیام میں ناکام رہے: مصری صحافی
?️ 23 جولائی 2022سچ خبریں: مصری صحافی مصطفی بکری نے کہا کہ جدہ سربراہی
جولائی
عراق سعودی عرب رابطہ کونسل کے تیسرے اجلاس میں کیا ہوا؟
?️ 11 جنوری 2022سچ خبریں: عراق سعودی عرب رابطہ کونسل کی سیاسی، سلامتی اور فوجی
جنوری
ایران کی طاقت اسرائیل کے لئے خطرناک: صیہونی ویب سائیٹ
?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:صہیونی ویب سائٹ واللا نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے
جنوری