?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزارت داخلہ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ آن آرائیول ویزے کی سہولت 50 ممالک سے بڑھا کر 65 کرنے جارہے ہیں، پاسپورٹ اورشناختی کارڈ کے معاملے پر نظر ثانی کر نے جارہے ہیں، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کی سیکیورٹی کے لئے 15 مزید فیچرز لارہے ہیں، پاکستان خطے میں ای پاسپورٹ جاری کرنے والا پہلا ملک ہو گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ ایف آئی اے کو سائبر کرائم کی ایک لاکھ درخواستیں مو صول ہوئی ہیں ، سائبر کرائمز والوں کو 2 ارب کے فنڈ جاری کررہے ہیں،نادرا نے 75 لاکھ لوگوں کو ویکسین سرٹیفکیٹ جاری کئے، جعلی ویکسی نیشن کےمعاملے پر نادرا کا کوئی قصور نہیں ہے، نادرا کو ہدایت کی ہے آئندہ ایسی غلطی نہ ہو۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ دستانے والے ہاتھ پاکستان کونقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں، دہشت گردی کا خطرہ موجود ہے لیکن پاک فوج دہشت گرد سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، نیوزی لینڈ ٹیم کے دورے کو منسوخ کرنے والوں کے قریب پہنچ چکے ہی، انہیں پوری دنیا کے سامنے لائیں گے، سنگاپور سے بھارت کے رابطوں اور 12 اکاؤنٹس پر مزید پیش رفت سامنے آرہی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ شہبازشریف کوضمانت دیتےہیں کہ 2023 کے انتخابات شفاف اور غیر جانبدارانہ ہوں گے، الیکشن کمیشن اور حکومت قریب آرہے ہیں جواچھی بات ہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے انتخابات شفاف ہوں گے، ملک میں جوڈو کراٹے کا ماحول کم ہورہا ہے، (ن) لیگ جب الیکشن میں جائےگی اس وقت ایک نیا سیاسی ماحول ہوگا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ انتشار اور جوڈو کراٹے سے برباد ہوگی، شہباز شریف کے خاندان میں وراثت کی لڑائی چل رہی ہے، وہ اپنے لئے دم درود کرائیں، مسلم لیگ (ن) کو 2 کی بجائے 3 گروپ بنتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، (ن) لیگ کے گھر کی باتیں گھر میں رہیں تو اچھی بات ہے۔


مشہور خبریں۔
ایک لیٹر پیٹرول پر 107 روپے سے زائد کے ٹیکسز اور مارجن وصول کیے جانے کا انکشاف
?️ 18 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت پاکستان کی جانب سے شہریوں سے ایک
مارچ
غزہ کی ناکہ بندی ختم ہونے تک اسرائیل بحیرہ احمر کی ناکہ بندی میں رہے گا
?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں:یمن کے سربراہ کے مشیر عبد الالہ محمد حجر نے کہا
دسمبر
پاکستان نے بھی امریکا کیلئے ڈاک اور پارسل کی ترسیل معطل کر دی
?️ 1 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان بھی دنیا کے ان 25 سے زائد
ستمبر
اگلی عرب سربراہی کانفرنس تنازعات کے خاتمے کا آغاز
?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:آئندہ عرب سربراہی اجلاس کو کامیاب بنانے کے لیے الجزائر کی
جنوری
صیہونیوں کو ایک دن میں تین بڑے ضربیں لگیں
?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: رأی الیوم اخبار کے مطابق صیہونی حکومت کو لگاتار تین ضربیں
جولائی
فواد چوہدری نے زلفی بخاری کے دورہ اسرائیل کی خبروں کو مضحکہ خیز قرار دے دیا
?️ 29 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی
جون
امریکی بجٹ میں 163 ارب ڈالر کی کمی
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ، صدر امریکہ، نے وفاقی بجٹ میں اگلے سال
مئی
نیتن یاہو کا دعویٰ: حماس معاہدے کی خواہاں نہیں ہے
?️ 4 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیراعظم نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ تحریک
اگست