شیخ رشید نے لال حویلی کو یونیورسٹی بنانے کا اعلان کر دیا

وزیر داخلہ کی صحافی اطہر متین کے قتل کی شدید مذمت

🗓️

راولپنڈی (سچ خبریں) راولپنڈی میں وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے لال حویلی کو یونیورسٹی بنانے کا اعلان کر دیا، انہوں نے لال حویلی کو یونیورسٹی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ  میں لال حویلی کو یونیورسٹی بنانے کا اعلان کرتا ہوں، لڑکوں سے لڑکیاں آگے نکل گئی ہیں۔

راولپنڈی میں وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن میں ملٹی پرپز اکیڈمک ہال کا افتتاح کر دیا۔کالج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ راولپنڈی میں جو بھی پلاٹ خالی نظر آئے وہاں کالج اور یونیورسٹیز بنائیں، ان شاء اللّٰہ راولپنڈی میں آئی ٹی یونیورسٹی بھی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لال حویلی کو بھی مستقبل میں یونیورسٹی کا درجہ دیں گے، بچیوں کو باہر کی ٹاپ یونیورسٹی سے تعلیم دلانے کے لیے لال حویلی کردار ادا کرے گی۔وفاقی وزیرِ داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ بچیوں کے کالجز میں ٹرانسپورٹ پر خصوصی توجہ دی ہے اور آئندہ بھی دیں گے، کوئی بچی ایک کلو میٹر سے زیادہ فاصلے پر پیدل نہیں جائے گی۔

شیخ رشید احمد کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب ہمارا فوکس اسپتالوں پر ہے، ہولی فیملی اسپتال کو 20 وینٹی لیٹرز دیئے ہیں، نالہ لئی ایکسپریس وے اور رنگ روڈ منصوبہ بھی منظور کروایا ہے۔

مشہور خبریں۔

یمنیوں کے اقدامات سے اسرائیل کی تمام بندرگاہوں کو نقصان پہنچا

🗓️ 21 فروری 2024سچ خبریں:صیہونی 24 ویب سائٹ کے مطابق بحیرہ احمر میں یمنی حملوں

لاوروف کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو اپنے فرائض کے بارے میں یاددہانی

🗓️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں:      ایک انٹرویو میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف

عراق میں امریکی فوجی قافلہ پر حملہ

🗓️ 23 اگست 2022سچ خبریں:    عراقی میڈیا نے آج منگل کو شمالی عراق میں

سندھ حکومت انصاف سے کام کرے:وزیر اعظم

🗓️ 25 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومتِ

برطانوی ڈاکٹروں کا تین روزہ ہڑتال کا اعلان

🗓️ 26 فروری 2023سچ خبریں:برٹش میڈیکل ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک

اسپیکر گلگت بلتستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع

🗓️ 31 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) گلگت بلتستان میں حکمراں جماعت پی ٹی آئی کے

امریکہ دوسروں کی قیمت پر چیلنجز کو حل کرنے کی کوشش کر رہا ہے: پوٹن

🗓️ 1 اپریل 2022سچ خبریں:   روسی صدر ولادیمیر پوتن نے جمعرات کو کہا کہ مغربی

احتیاط نہ کی تو صورتحال پر قابو پانا مشکل ہو جائے گا: ڈاکٹر فیصل سلطان

🗓️ 20 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی فیصل نے عوام کو خبردار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے