?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے پاکستانی سرزمین پر شہریوں کے قتل سے متعلق حالیہ ’اشتعال انگیز‘ تبصرے کی شدید مذمت کی ہے۔
بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے حال ہی میں انڈین ٹی وی نیوز نیٹ ورک نیوز 18 کو انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ ’اگر کسی بھی پڑوسی ملک سے کوئی دہشت گرد بھارت میں خلل ڈالنے یا یہاں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی کوشش کرے گا تو اس کا منہ توڑ جواب دیں گے، اگر وہ بھاگ کر پاکستان جائے گا تو پاکستان میں گھس کر ماریں گے‘۔
راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے واضح کر دیا ہے کہ یہ پالیسی ’بالکل درست‘ ہے اور ’بھارت میں ایسا کرنے کی صلاحیت ہے، پاکستان بھی اسے سمجھنا لگا ہے۔‘
راج ناتھ سنگھ کے ریمارکس 4 اپریل کو برطانوی اخبار دی گارڈین میں شائع ہونے والی رپورٹ کے بعد سامنے آئے ہیں جس میں کہا گیا تھا کہ 2020 سے اب تک پاکستان میں کم از کم 20 افراد کو بھارتی انٹیلی جنس اہلکاروں کے کہنے پر قتل کیا گیا۔
رپورٹ میں دونوں ممالک کے انٹیلی جنس حکام اور پاکستانی تفتیش کاروں کے دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ کس طرح بھارت کی غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالسس ونگ (را) نے 2019 کے بعد سے قومی سلامتی کے نام پر مبینہ طور پر بیرون ملک قتل کرنا شروع کیے۔
تاہم بھارت نے برطانوی اخبار کے دعوؤں کو مسترد کر دیا تھا۔
دی گارڈین کی جانب سے جمعہ کو شائع ہونے والی ایک فالو اپ رپورٹ کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ راج ناتھ سنگھ نے اس بات کا اعتراف کیا بھارت نے غیر ملکی سرزمین میں اپنی ایجنیسوں کے ذریعے شہریوں کا قتل کیا۔
بعدازاں آج پاکستان کے دفتر خارجہ نے وزیر دفاع کے ریمارکس کو ’اشتعال انگیز‘ قرار دیتے ہوئے مذمت کی ہے۔
دفتر خارجہ نے تفصیل سے بتایا کہ 25 جنوری کو پاکستان نے پاکستانی سرزمین پر ماورائے عدالت قتل اور سرحد پار سے ہونے والے قتل و غارت میں بھارت کے ملوث ہونے کے ’ناقابل تردید ثبوت‘ فراہم کیے تھے۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کا پاکستان میں قتل کی تیاری کا دعویٰ اعتراف جرم ہے، عالمی برادری بھارت سے گھناؤنوے اقدامات پر جواب طلب کرے۔
بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف خودمختاری کےدفاع کے لیے پر عزم ہیں۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں حکمران نظام نفرت انگیز تقریر کا استعمال کرکے انتہائی قوم پرست جذبات کو ابھارتے ہیں اور وہ یہ سب کچھ انتخابات کے دوران ووٹ حاصل کرنے کے لیے کر رہے ہیں، بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ رویے علاقائی امن کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
دفتر خارجہ نے بیان میں مزید کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے تاہم ہماری امن کی خواہش کو غلط نہیں سمجھا جانا چاہیے، تاریخ پاکستان کے پختہ عزم اور اپنے دفاع کی صلاحیت کی گواہی دیتی ہے۔


مشہور خبریں۔
جسے حراست میں لیا اُسے چھوڑ دیا،پی ٹی آئی کے پاس احتجاج کیلیے لوگ نہیں۔ طلال چودھری
?️ 6 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا
اگست
عمران خان کی عبوری ضمانت منظور
?️ 2 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچی خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جج دھمکی کیس میں
اکتوبر
افغانستان میں امریکی سب سے بڑے فوجی اڈے سے انخلا کا آغاز
?️ 1 جون 2021سچ خبریں:ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کے بگرام اڈے کے سازوسامان
جون
لاہور اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا
?️ 9 اگست 2021لاہور(سچ خبریں ) پنجاب حکومت کی جانب سے 3 اگست کے لاک
اگست
حزبالله کے سیکرٹری جنرل کی اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں ایران کی بھرپور حمایت کا اعلان
?️ 20 جون 2025سچ خبریں: خبرگزاری تسنیم کی بینالاقوامی رپورٹ کے مطابق، حزبالله لبنان کے
جون
پاکستان کا بھارتی جاسوس کے بارے میں اہم فیصلہ، اہلخانہ نے پاکستان کے اقدام کو خوش آئند قرار دے دیا
?️ 13 جون 2021نئی دہلی (سچ خبریں) پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے بارے
جون
یوٹیوب پر بھی اے آئی ٹولز فیچرز پیش کیے جانے کا امکان
?️ 22 اپریل 2024سچ خبریں: میٹا کی جانب سے اپنے تمام پلیٹ فارمز، واٹس ایپ،
اپریل
ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات یورپی مفادات سے ہم آہنگ ہونے چاہیے:فرانس
?️ 14 اپریل 2025 سچ خبریں:فرانس کے وزیر خارجہ ژان نوئل بارو نے دعویٰ کیا
اپریل