?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ 18 سال سے زیادہ عمر کے شہری 25 اکتوبر تک اپنے ووٹ سے متعلق تفصیلات اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کو غیر منجمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت کسی مخصوص حلقے میں رہنے والے رجسٹرڈ ووٹرز کو اپنی تفصیلات کو درست کرنے یا اپ ڈیٹ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے آؤٹ ریچ اینڈ کوآرڈینیشن ونگ کے مطابق انتخابی فہرستیں سیکشن 39 الیکشنز ایکٹ 2017 کے تحت 20 جولائی کو منجمد کر دی گئی تھیں۔
تاہم الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اب شہریوں کو ڈیٹا درستگی کے لیے رد و بدل کی اجازت دے دی ہے۔
گزشتہ ہفتے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 2018 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ 60 لاکھ تھی، جو رواں برس 25 جولائی تک بڑھ کر 12کروڑ 70 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق 2018 سے خواتین ووٹرز کی تعداد 4 کروڑ 67 لاکھ سے بڑھ کر 5 کروڑ 85 لاکھ تک ہوگئی، جو مجموعی ووٹرز کا 46 فیصد پر مشتمل ہے، جبکہ مرد ووٹرز کی تعداد 54 فیصد یا 6 کروڑ 85 لاکھ تک ہوگئی ہے۔
دریں اثنا عمر کے لحاظ سے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 18-35 سال کے درمیان عمر والے نوجوانوں کی تعداد تقریباً 5 کروڑ 71 لاکھ ہے، جو ووٹ ڈالنے کے اہل لوگوں کا 45 فیصد ہے جبکہ 2018 میں یہ شرح 43.8 فیصد تھی۔
اعداد و شمار کے مطابق 56 برس سے زائد کی عمر والے رجسٹرڈ بزرگ شہریوں کی تعداد 2 کروڑ 40 لاکھ یا 18.9 فیصد ہے۔
مزید بتایا گیا کہ ضلعی سطح پر ووٹرز کی تعداد کے حوالے سے پنجاب میں سب سے زیادہ 7 کروڑ 23 لاکھ یا 56.9 فیصد ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔
علاوہ ازیں سندھ 2 کروڑ 66 لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، جو مجموعی ووٹرز کا 21 فیصد ہے، خیبرپختونخوا میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد تقریباً 2 کروڑ 17 لاکھ ہے جو کہ 17.1 فیصد ہے۔
بلوچستان میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 53 لاکھ یا 4.2 فیصد اور اسلام آباد میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ سے زائد ہے۔


مشہور خبریں۔
قرآن کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری
?️ 30 جون 2023سچ خبریں:اپنے ملک سے سویڈن فرار ہونے والے 37 سالہ عراقی تارک
جون
سعودی عرب نےکیا 13 یمنی قیدیوں کو رہا
?️ 11 اپریل 2023سچ خبریں:یمنی قیدیوں کے امور کی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ
اپریل
بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان
?️ 22 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ایک لمبے عرصے کے بعد مسلسل قیمتوں میں اضافے کے
اپریل
اسرائیل پر راکٹ حملہ حزب اللہ کا صرف ایک انتباہ تھا:عطوان
?️ 9 اپریل 2023سچ خبریں:جنوبی لبنان سے شمالی مقبوضہ فلسطین کی بستیوں پر چاہے کسی
اپریل
اسلامی دنیا اور بین الاقوامی برادری مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی دہشت گردی کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے
?️ 22 اپریل 2021مظفرآباد (سچ خبریں) آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان
اپریل
ڈونیٹسک شہر کے مرکز پر یوکرین کے کا حملہ
?️ 28 ستمبر 2022سچ خبریں: آج بدھ کی صبح پانچ بجے یوکرین کی افواج نے
ستمبر
غزہ جنگ جاری رہی تو بھاری جانی نقصان ہوگا؛صیہونی فوج کے اعلیٰ افسر کا انتباہ
?️ 15 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی فوج کے سینئر جنرل اسحاق بریک نے خبردار کیا
مئی
پنجاب میں سیلاب کی تباہی، دریا بپھر گئے، لاکھوں افراد متاثر
?️ 12 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں شدید طوفانی بارشوں اور دریاؤں میں طغیانی
ستمبر