?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے ڈیتھ سیل میں قید رکھنے پر کیپیٹل پولیس کے اہلکاروں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کیے جانے کا امکان ہے۔
عدالت میں پیشی سے قبل زیر حراست رہنما سے ملاقات کرنے والے شہریار آفریدی کے وکیل نے کہا کہ سابق وزیر کو اس بدنام زمانہ سیل میں رکھا گیا تھا جہاں پنجاب کے سابق گورنر سلمان تاثیر کے قاتل ممتاز قادری کو رکھا گیا تھا۔
انہوں نے اسے عدالت کے 5 جون کے حکم کی خلاف ورزی قرار دیا، جب جسٹس ارباب محمد طاہر نے جیل حکام کو شہریار آفریدی کو بہتر کلاس میں منتقل کرنے کی ہدایت کی تھی۔
جسٹس ارباب طاہر نے آبپارہ اور انڈسٹریل ایریا پولیس کو بھی ہدایت کی تھی کہ وہ شہریار آفریدی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کی علاقائی حدود میں لانے کے لیے زیر التوا ایف آئی آر کے سلسلے میں اپنی تحویل میں لیں۔
تاہم جب جسٹس ارباب طاہر نے کیس کی دوبارہ سماعت شروع کی تو آبپارہ اور انڈسٹریل ایریا کے تھانوں کے تفتیشی افسران نے انہیں بتایا کہ انہوں نے شہریار آفریدی کی تحویل کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب کو تحریری درخواستیں جمع کرائی ہیں، لیکن وہ ابھی تک جواب کے منتظر ہیں۔
ریاستی وکیل نے عدالت کے حکم کی تعمیل کے لیے مزید وقت مانگا۔
جسٹس ارباب طاہر نے پولیس کے جواب پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا سابقہ حکم غیر مبہم تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس عدالت کے حکم کی تعمیل کی فعال اور بامعنی کوششوں کے بغیر ایک دفتر سے دوسرے دفتر کو خطوط کا اجرا ذمہ داری کو ایک کونے سے دوسرے کونے میں منتقل کرنے کا فرسودہ بیوروکریٹک حربہ ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ اس عدالت کے حکم کی خلاف ورزی اب بھی جاری ہے اور عدم تعمیل نے تفتیشی افسر سے لے کر انسپکٹر جنرل آف پولیس تک متعلقہ پولیس کے ڈھانچے کو توہین عدالت آرڈیننس 2003 کے تحت کارروائی کے قابل بنا دیا ہے۔
عدالت نے ریاستی وکیل کو ہدایت کی کہ وہ تفتیشی افسران سے لے کر انسپکٹر جنرل تک افسران کی فہرست پیش کریں تاکہ ان کے ذمے داری سے انحراف کا تعین کیا جاسکے اور جج نے معاملے کی سماعت 19 جون تک ملتوی کرنے سے پہلے کہا کہ عدالت اگلی سماعت پر انسپکٹر جنرل آف پولیس کو ذاتی طور پر طلب کرنے پر بھی غور کرے گی۔
رہنما تحریک انصاف سے ملاقات کے بعد شہریار آفریدی کے وکیل شیر افضل خان مروت نے بتایا کہ انہیں کن حالات میں رکھا گیا ہے۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ آج میں شہریار آفریدی سے جیل میں ملا اور مجھے یہ معلوم ہوا کہ جیل حکام نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر انہیں انتہائی بدنام زمانہ ڈیتھ سیل میں منتقل کر دیا جس میں ممتاز قادری کو پھانسی سے قبل رکھا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ شہریار آفریدی اب بھی بیت الخلا کے بغیر قید تنہائی میں ہیں اور انہیں سونے یا آرام کرنے کے لیے تکیہ اور گدے سے مسلسل انکار کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ رہنما تحریک انصاف کو ڈیتھ سیل میں رکھنے سے پہلے جیل حکام نے ایڈز اور ٹی بی کے مریضوں کو بھی اسی سیل میں رکھا تھا۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے سابق دور حکومت میں موجودہ وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو بھی ڈیتھ سیل میں رکھا گیا تھا اور شہریار آفریدی اس وقت وزیر مملکت برائے داخلہ تھے۔
شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ شہریار آفریدی اپنے بڑے بھائی کے انتقال پر غمزدہ ہیں اور انہوں نے تدفین سے قبل کم از کم ایک بار میت کو دیکھنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج میں نے انہیں بہت تناؤ اور اپنی جوان بیٹیوں اور شریک حیات کی حفاظت کے بارے میں گہری تشویش میں مبتلا پایا۔
شہریار آفریدی کے وکیل نے کہا کہ وہ زرد اور جسمانی طور پر کمزور نظر آرہے ہیں اور انہوں نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے لیے پیغام دیا۔
انہوں نے کہا کہ شہریار آفریدی نے صحت کی ضروری سہولیات کی کمی کی شکایت بھی کی۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کو شکست دینے کے لیے میں بہترین آپشن ہوں: بائیڈن
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی صدر نے ایک بار پھر اعلان کیا کہ ان
جولائی
وزیر اعظم نے مکمل لاک ڈاون پر لگائی روک
?️ 2 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں)عوام کے براہ راست سوالوں کے جوابات دیتے ہوئےوزیرا اعظم
اگست
امریکہ عراق کے ساتھ اپنے ماتحت گاؤں جیسا سلوک کرتا ہے:عراقی مزاحمتی تحریک
?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:عراقی مزاحمتی تحریک کتائب سید الشہدا کے سکریٹری جنرل نے خبردار
جنوری
انصاراللہ کے خلاف نئی امریکی پابندیاں
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی محکمہ خزانہ نے یمن کی اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللہ
اکتوبر
مریخ پر انسانوں کو لے جانے والی خلائی شٹل کریش
?️ 3 فروری 2021ٹیکنالوجی میں دن با دن بڑھتی جا رہی ہے اسی وجہ سے
فروری
روس کی عالمی اداروں پر تنقید
?️ 3 نومبر 2025سچ خبریں:روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ صحافیوں
نومبر
حزب اللہ کی صیہونی فوجیوں کے خلاف میزائل اور ڈرون کارروائیاں جاری
?️ 5 جون 2026سچ خبریں: لبنان میں اسلامی مزاحمتی جنگجوؤں کی ایک اور کارروائی میں، اسرائیلی
جون
پاکستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کا اسرائیل مخالف مظاہروں کا اعلان
?️ 21 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں سیاسی اور عوامی گروہوں کی طرف سے
اپریل