?️
اسلام آباد(سچ خبریں)قومی اسمبلی کے سابق رکن ندیم افضل چن نے گزشتہ روز شہباز گل پر سیاہی اور انڈے پھینکنے کے معاملے پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی پر سیاہی پھینکنا سیاست نہیں غلاظت ہے، پوری قیادت کو ایسے واقعے کی پر زور مذمت کرنی چاہئے۔
سابق معاون خصوصی نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ ’کسی کے اوپر سیاہی پھینکنا ، جوتا مارنا، تھپڑ مارنا ، گالی دینا یہ سیاست نہیں غلاظت ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام قیادت کو چاہیے کہ اس کی مذمت کرے، باری کسی کی بھی آ سکتی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل پر لاہور ہائی کورٹ کے احاطے میں دو انڈے اور سیاہی پھینکی گئی، شہباز گل کے ماتھے اور ہاتھ پر سیاہی لگی۔شہباز گل نے کہا کہ اپنے کالے کرتوتوں کی سیاہی پھینکی ہے، یہ غنڈہ گردی ہے، ہم ایک تھپڑ کےجواب میں دس تھپڑ نہیں ماریں گے۔
دوسری جانب رکن پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ نون کی رہنما حنا پرویز بٹ نے لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گل کو انڈے مارے جانے پر کہا کہ اندازہ نہیں تھا کہ اتنی جلدی بدلہ لے لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے شہباز گل پر سیاہی اور انڈے پھینکنے کے واقعے پر کہا کہ شہباز گل پر سیاہی پھینکنے کا واقعہ مذمت سے آگے کا ہے۔معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا لاہور کے میو اسپتال میں چیک اپ کیا گیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سیاہی میں موجود کیمیکل نے شہباز گل کی آنکھ میں انفیکشن کردیا۔ ڈاکٹرز نے شہباز گل کی بائیں آنکھ پر ٹریٹمنٹ کے بعد پٹی لگادی۔


مشہور خبریں۔
کیا امریکہ حماس کو روک پائے گا ؟
?️ 20 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی چینل 14 نیوز ایجنسی نے کہا ہے کہ غزہ
جنوری
حزب اللہ کے خلاف امریکی منصوبے اور مصر کے انٹیلی جنس چیف کی بیروت آمد
?️ 2 نومبر 2025حزب اللہ کے خلاف امریکی منصوبے اور مصر کے انٹیلی جنس چیف
نومبر
وزیراعلیٰ جام کمال کو مستعفی ہونے کیلئے کل شام کی ڈیڈلائن دے دی
?️ 6 اکتوبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت میں وزراء اور ارکان
اکتوبر
تیونس کے سیاسی نظام میں تبدیلی
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:تیونسی آئین کے نئے مسودے کے مطابق، جو اس ملک میں
جولائی
اسرائیل تمام مسلم ممالک کو نشانہ بنا رہا، عالمی فورم پر بات کروں گا۔ خواجہ آصف
?️ 13 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ
جون
عراق میں اسرائیلی جاسوس کیا کر رہے ہیں؟
?️ 11 جولائی 2023سچ خبریں:جب عراق کا نام آتا ہے تو بہت سے علاقائی اور
جولائی
قیدیوں کے تبادلے کے دوسرے مرحلے کے بارے میں صیہونی باشندوں کا اظہار خیال
?️ 13 فروری 2025 سچ خبریں:صہیونی ریاست کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ کے ذریعے کیے
فروری
حماس نے مسجد کے خلاف صہیونی سازش کے بارے میں انتباہ کیا
?️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونیوں کے انتہا پسند تحریکوں کی شدت کے بعد حماس
ستمبر