?️
لاہور (سچ خبریں) معاون خصوصی سیاسی امور شہبازگل نے اسٹیٹ بینک بل پاس کروانے پر یوسف رضا گیلانی کے تعاون کا شکریہ ادا کردیا، اب آپ کا استعفی دینا بنتا ہے، چند دن پہلے اپوزیشن لیڈر بھی استعفے کی پیشکش کرچکے۔انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ بل پاس کروانے میں آپ کے تعاون کا شکریہ۔ اب آپ کا استعفا دینا بنتا ہے۔
چند دن پہلے باہر جانے کی اجازت کی شرط پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بھی اپنے استعفے کی پیشکش کر چکے ہیں۔ یہ استعفیٰ لینے آئے تھے اب اپنے اپنے استعفے بھی دیں گے اور لوٹ مار کا حساب بھی۔ بس دیکھتے جائیں۔واضح رہے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔
انہوں نے سینیٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نہیں رہنا چاہتا ، اس لیے بحیثیت اپوزیشن لیڈر اپنا استعفیٰ پارٹی کو دے دیا ہے ۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ چیئرمین اور اسپیکر ایوان کے کسٹوڈین ہوتے ہیں اور وہ ہاؤس کی نمائندگی کرتے ہیں ، حکومت کی نہیں ، اس لیے چیئرمین اور اسپیکر کا کردار غیرجانبدار ہونا چاہیے ، بل پر ووٹنگ پر 30 منٹ کے لیے چیئرمین نے اجلاس ملتوی کیا ، آپ نے حکومت کو سہولت دی اپوزیشن کو نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتنے اہم ایجنڈے کے لیے موقع ملنا چاہیے تھا، ملکی سطح کے اہم معاملے پر اعتماد میں لیا جاتا ہے لیکن نہیں لیا گیا ، کمیٹیاں اس لیے بنائی گئی ہیں تاکہ وہاں بحث ہو لیکن یہ بل کمیٹی کو بھی نہیں بھیجا گیا ، 27 جنوری کو ایجنڈا میرے اسٹاف کو رات 11 بج کر 50 منٹ پر اور میرے گھر ایک بجے پہنچا ، رات کے وقت بل کو ایجنڈے پرلانا مناسب نہیں تھا ۔
دوسری طرف پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر مرکزی رہنماء اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کو اسٹیٹ بینک بل ایجنڈے میں شامل ہونے کا پہلے سے علم ہونے کا انکشاف ہوا ہے، یوسف رضا گیلانی نے26 جنوری کو تمام اپوزیشن ارکان کو پیغامات بھجوائے، اپوزیشن لیڈر نے ارکان کو صبح کی بجائے شام ہی کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی، صبح کی فلائیٹس کینسل ہوسکتی ہیں رسک نہ لیں۔
ہم نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کی جانب سے بھیجے گئے پیغامات حاصل کرلیے ہیں، یوسف رضا گیلانی نے26 جنوری کو تمام اپوزیشن ارکان کو پیغامات بھجوائے، اپوزیشن لیڈر نے تمام ارکان کو اجلاس سے 2 روز قبل صبح 11.45 پر میسج کرایا، تمام اپوزیشن سینٹرز کو جمعرات کو دوبارہ اجلاس میں شرکت کے پیغامات بھیجے گئے، پیغام میں کہا گیا کہ اپوزیشن لیڈر کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ 28 جنوری کو اجلاس میں شرکت کو یقینی بنائیں، درخواست ہے کہ جمعہ 28 جنوری کو صبح ساڑھے 10بجے اجلاس میں شرکت کریں، اجلاس میں اپنی شرکت کی کنفرمیشن کریں، اپوزیشن لیڈر نے ارکان کو صبح کی فلائیٹس کینسل کروا کر شام ہی کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی، صبح کی فلائیٹس کینسل ہوسکتی ہیں اس لیے رسک نہ لیں ایک روز قبل ہی پہنچ جائیں، بعض ارکان کو جمعہ رات کی دوپہر کو دوبارہ ٹیلی فون بھی کیے گئے۔


مشہور خبریں۔
120 فلسطینی شہداء کی میتیں غزہ کی وزارت صحت کے حوالے کر دی گئیں
?️ 17 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کی وزارت صحت نے اسرائیلی حکومت سے
اکتوبر
شیرین ابو عاقلہ کی شہادت کے بارے میں صیہونی حکومت کا نیا دعویٰ
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کی فوج نے دعویٰ کیا ہے
ستمبر
مغربی سعودی عرب میں دھماکے کی غیر مصدقہ اطلاعات
?️ 30 جون 2022سچ خبریں: بعض ذرائع نے آج جمعرات کو اطلاع دی ہے کہ خمیس
جون
یمنی قوم کو درپیش ہر مشکل کا سبب امریکہ ہے:الحوثی
?️ 18 فروری 2021سچ خبریں:یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ایک ممبر نے کہا کہ سعودی
فروری
امید ہے عمران ریاض آئندہ چند روز میں بازیاب ہوجائیں گے، وکیل
?️ 27 جون 2023 لاہور: (سچ خبریں) لاپتا اینکر پرسن عمران ریاض کی بازیابی کے
جون
72 فیصد صہیونی غزہ جنگ کے خاتمے اور قیدیوں کے تبادلے کے خواہاں
?️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں:ایک سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ 72 فیصد
دسمبر
مجھے ایک بار پھر وائٹ ہاؤس پہنچا دو؛ ٹرمپ کی ریپبلکنز سے اپیل
?️ 17 اپریل 2023سچ خبریں:ٹرمپ نے اپنے ریپبلکن حامیوں سے انہیں وائٹ ہاؤس واپس لانے
اپریل
امریکہ کے لیے "اسرائیل سب سے پہلے”!
?️ 9 جولائی 2025سچ خبریں: لی موڈ ڈپلومیٹک ویب سائٹ نے ایک رپورٹ میں یہ
جولائی