?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے مزارِ قائد پر قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نے مزار قائد پر مضحکہ خیز پریس کانفرنس کی۔
فواد چوہدری نے شہباز شریف کو مشورہ دیا کہ لاکھوں لوگوں کا اسلام آباد میں اجتماع کرنے کے بجائے اپنے بھائی کو لندن سے بلائیں، شہباز شریف کے بھائی پاکستان میں اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کریں۔فواد چوہدری نے کہا کہ ایک طرف نواسے کی شادی پر کروڑوں خرچ، دوسری طرف عوام کیلئے مہنگائی کا رونا۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سیاست چھوڑیں اور اپنے وکیلوں کے ساتھ مشورہ کریں، مضبوط کیسزکی بدولت لگتا نہیں کہ شہباز شریف زیادہ دیر جلسوں سےخطاب کرسکیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پوری دنیا کی توجہ افغانستان پر ہے لیکن مسلم لیگ ن نے اس بارے میں ایک لفظ نہیں کہا، ن لیگ کی لیڈر شپ عالمی طاقتوں کی حمایت جیسےحاصل کرناچاہتی ہے وہ باعث شرم ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں پارٹی کی صدارت کیلئے ٹاس ہوتا ہے، اس بار شہباز شریف صدر ہیں اگلی باری مریم نواز، پھر شاہدخاقان عباسی کی ہوگی۔


مشہور خبریں۔
بھارت کی نظر میں دہشت گردوں کے لیے جنت ملک
?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں: ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان کشیدگی کے بعد ہندوستان نے
ستمبر
اسموگ کی بگڑتی صورتحال، لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ
?️ 15 نومبر 2024 لاہور: (سچ خبریں) ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں
نومبر
زیادہ تر امریکی ٹرمپ اور بائیڈن کو نہیں چاہتے
?️ 26 اپریل 2022سچ خبریں: نئے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 58 فیصد امریکی
اپریل
بی جے پی نے مقبوضہ جموں وکشمیر کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، فاروق عبداللہ
?️ 16 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
مئی
شام میں کیا ہو رہا ہے؟ سڑکوں پر خون کی ندیاں اور اجتماعی قتل عام
?️ 10 مارچ 2025 سچ خبریں:شام میں جاری بحران شدت اختیار کر چکا ہے، جہاں
مارچ
ٹرمپ کا نیے پاپ کے انتخاب پر ردعمل
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: ٹرمپ نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ
مئی
ناقص حکومتی پالیسیوں کے باعث 100 ٹیکسٹائل یونٹ بند ہوچکے ہیں ،چیئرمین اپٹما
?️ 25 فروری 2025لاہور: (سچ خبریں) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے چیئرمین
فروری
ترکی کے تل ابیب کے ساتھ تجارتی تعلقات منقطع کرنے کی وجوہات
?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد سے فلسطینیوں کے خلاف
مئی