شہباز شریف کی ضمانت کون دے گا؟ فرخ حبیب

بشہباز شریف کی ضمانت کون دے گا؟ فرخ حبیب

?️

اسلام آباد( سچ خبریں) وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی ضمانت کون دے گا اور کون ان کا ضامن بنے گا؟ ان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کا حساب دینا پڑے گا،لیکن  نواز شریف کے واپس نے آنے پر اب ضامن بھی لندن بھاگنا چاہتا ہے۔

فیصل آباد میں نمازِ عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیرِ مملکت فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان لٹیروں کو پکڑنے کا قوم سے کیا گیا وعدہ پورے کریں گے۔وزیرِ مملکت نے کہا کہ شہباز شریف کہتے تھے کہ لندن سے کورونا وائرس سے لڑنے آیا ہوں، اب وہیں جانے کیلئے لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے چوروں کو پکڑ کر کیس بھیج دیئے، سزائیں دینا عدالتوں کا کام ہے، بہت کم ہوتا ہے کہ شہباز شریف پاکستان میں عید کریں، اس مرتبہ بھی انہوں نے لندن بھاگنے کی بہت کوشش کی۔

فرخ حبیب کا کہنا ہے وزیرِ اعظم عمران خان کا عوام سے وعدہ ہے کہ کسی کو این آر او نہیں ملے گا، نواز شریف کو سزا مل چکی ہے، باقی جو ٹولہ رہ گیا ہے ان کے کیسز بھی عدالتوں میں ہیں، عدالتوں کا کام ہے سزائیں دینا۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے مہنگائی کم کرنے کیلئے شوکت ترین کو ٹاسک سونپ دیا ہے، کسانوں کو ان کے فصلوں کی معقول قیمت ملی ہے۔

وزیرِ مملکت نے کہا کہ ماضی میں ٹماٹر کے بھاؤ بکنے والی پاور لومز چلنا شروع ہو چکی ہیں، نون لیگ نے ہزاروں ایکڑ سرکاری اراضی پر قبضے کر رکھے تھے جسے واگزار کروا کر کم آمدنی والے افراد کیلئے گھر وں کے منصوبے شروع کیئے جارہے ہیں۔ان کا کہنا ہےکہ عوام کورونا سے بچنے کیلئے ماسک کا استعمال اور ایس ا وپیز پر عمل درآمد کریں۔

وزیرِ مملکت نے بتایا کہ احساس پروگرام کے تحت 50 ہزار اسکالر شپس کم آمدنی والے افراد کے بچوں کو دی گئیں۔فرخ حبیب نے یہ بھی کہا کہ احساس پروگرام کے تحت پناہ گاہیں قائم کیں، کوئی بھوکا نہ سوئے، پروگرام شروع کیا۔

مشہور خبریں۔

گوگل کا نیا اے آئی ٹول ’نینو بنانا‘ اب واٹس ایپ پر بھی دستیاب

?️ 22 ستمبر 2025سچ خبریں: (سچ خبریں) گوگل کے جیمینائی ایپ کے تحت تیار کردہ

سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کی یمن پر 27 بار بمباری

?️ 29 ستمبر 2021سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے منگل کی رات کو بتایا ہے کہ

امریکی کمپنیوں کا محمد بن سلمان کو بڑا دھچکا

?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے سعودی عرب میں سرمایہ کاری میں تیزی

تل ابیب نے گیس پلیٹ فارم پر حزب اللہ کے حملے کی نقل تیار کی

?️ 21 مئی 2022سچ خبریں: اسرائیلی اخبار اسرائیل ہیوم نے رپورٹ کیا کہ اسرائیلی فضائیہ

رفح کراسنگ کا کنٹرول کس کے پاس رہے گا؟!صیہونی ذرائع ابلاغ

?️ 8 مئی 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے رفح کراسنگ کے انتظام کے حوالے سے

جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن؛ بھارت کی فوجی برتری یا پاکستان کی جوہری ڈیٹرنس؟

?️ 28 اپریل 2025 سچ خبریں:بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی اور

سانحہ جڑانوالہ: ریاست آئندہ ایسا افسوس ناک واقعہ نہیں ہونے دے گی، نگران وزیراعظم

?️ 21 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ  نے فیصل آباد کے

ترکی میں خواتین کے خلاف تشدد ایک سنگین سماجی مسئلہ

?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:ترکی میں گھریلو تشدد، بیوی کے ساتھ بدسلوکی، مار پیٹ نیز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے