?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عید الفطر کے موقع پر سپیکر قومی اسمبلی، گورنرز، وزراء اعلیٰ اور سیاسی قائدین سے ٹیلی فونک گفتگو کی اور عید الفطر کی مبارکباد دی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور عید الفطر کی مبارکباد دی۔ وزیرِ اعظم نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، گورنر سندھ نہال ہاشمی، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے بھی عید کی مبارکباد کیلئے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
شہباز شریف نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کر کے عید الفطر کی مبارکباد دی۔ وزیرِ اعظم نے اتحادی جماعتوں اور سیاسی جماعتوں کے قائدین سے بھی ٹیلی فونک گفتگو کی۔
شہباز شریف نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان، چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی، عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی خان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
وزیراعظم نے صدر بلوچستان عوامی پارٹی سردار خالد حسین مگسی، صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان اور سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ق چوہدری سالک حسین سے بھی ٹیلی فونک گفتگو کی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سیاسی قائدین و رہنماؤں کو عید الفطر کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


مشہور خبریں۔
سندھ حکومت نے کراچی کے ساتھ کیا لوگ منافع سمیت لوٹائیں گے
?️ 29 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی
جنوری
امریکہ میں ریفائنری میں دھماکہ اور آتشزدگی
?️ 9 مئی 2026سچ خبریں:امریکی ریاست لوزیانا میں شالمٹ ریفائنری میں زبردست دھماکے کے بعد
مئی
بائیڈن کے مقابلے ہیریس کو شکست دینا آسان ہوگا: ٹرمپ
?️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ
جولائی
عراق کے فوجی ڈھانچے میں تبدیلیاں؛ نتائج حاصل کرنے کے لیے الفاظ کا کھیل
?️ 26 دسمبر 2025سچ خبریں: حشد الشعبی کے چار گروپوں کی عراقی مسلح افواج کی
دسمبر
جب فارم 47 جیتتا ہے تو پاکستان ہار جاتا ہے
?️ 29 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) شاہد خاقان عباسی کے مطابق جب فارم 47 جیتتا
فروری
وزیر اعلی پنجاب نے نوجوانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی
?️ 6 جنوری 2022فیصل آباد(سچ خبریں) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب نے
جنوری
یوم دفاع پر وزیر اعظم نے مسلح افواج کے شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کی
?️ 6 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے یوم دفاع پر اپنے پیغام
ستمبر
بلوچستان میں ہونے والی سیاسی پیش رفت نے ملکی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے
?️ 15 ستمبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں ہونے والی بڑی سیاسی
ستمبر