?️
اسلام آباد (سچ خبریں) ایران کے صدر مسعود پزشکیان 2 اگست کو دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر کے سیاسی مشیر مہدی سنائی نے کہا ہے کہ ایرانی صدر وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر ، چیئرمین سینٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈاکٹر مسعود پزشکیان وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کریں گے، دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، معاشی، مذہبی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ اس دورے کا مقصد صوبائی اور سرحدی تعاون کو مزید بڑھانا اور تجارتی تبادلے کو موجودہ 3 ارب ڈالر سے آگے لے جانا بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ واضح رہے کہ مسعود پزشکیان گزشتہ دو برسوں میں پاکستان کا دورہ کرنے والے دوسرے ایرانی صدر ہوں گے، اپریل 2024 میں سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے پاکستان کا تین روزہ سرکاری دورہ کیا تھا۔
دوسری جانب پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی کچھ روز قبل تصدیق کی تھی کہ ایرانی صدر جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔


مشہور خبریں۔
سید حسن نصر اللہ کی شہادت سے انسانیت ایک غیر معمولی شخصیت سے محروم ہوگئی
?️ 27 ستمبر 2025سچ خبریں: لبنانی ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ طلال ارسلان کا کہنا ہے
ستمبر
صیہونی بستیوں کے خلاف شوٹنگ آپریشن 16 فلسطینیوں کی گرفتاری
?️ 17 جنوری 2023سچ خبریں:حالیہ چند گھنٹوں میں فلسطینی فورسز نے فائرنگ کی متعدد کارروائیوں
جنوری
صیہونی فوج جنین سے بھاگنے پر مجبور
?️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی قابض فوج اور شاباک تنظیم کے اہلکار 10 دن
ستمبر
تھریڈز میں ٹوئٹ ڈیک جیسے فیچر کی آزمائش
?️ 19 مئی 2024سچ خبریں: میٹا کی جانب سے اپنے مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم تھریڈز
مئی
وزیر اعظم کے بیان سے فارن سروس افسران سخت ناراض
?️ 7 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم نے 19 ممالک میں تعینات افسران سے
مئی
اسلام آباد میں دو روزہ بین الاقوامی نان پرولیفریشن کانفرنس کا انعقاد
?️ 9 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹریٹجک ویژن انسٹی ٹیوٹ (ایس وی آئی) اسلام
اکتوبر
اردن میں دنیا کا سب سے بڑا امریکی سفارت خانہ
?️ 1 اگست 2022سچ خبریں: بعض مغربی سفارتی ذرائع نے امریکی ذرائع کے حوالے سے
اگست
روس کی ایران کے ساتھ تیل اور گیس کے سلسلے میں تبادلہ خیال
?️ 7 اکتوبر 2022سچ خبریں: روس کے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک نے جمعہ کو
اکتوبر